سدرہ عرب قتل کیس: مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان گرفتار

سدرہ عرب قتل کیس: مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان گرفتار
SD
شبیر ڈار
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں جرگے کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی سمیت 2 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو تفتیش کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، مقدمے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھجوایا جا چکا ہے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سدرہ عرب کو 16 اور 17 جولائی کی رات مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، ملزمان نے مقتولہ کی تدفین کے بعد قبر کے نشانات مٹا دیے تھے۔

===========================

ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس، آلۂ قتل اور سونا برآمد
ڈاکٹر وردہ کے اغواء اور قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا۔

ایبٹ آباد پولیس نے کیس کی ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا برآمد کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10 رسیدیں اور 1 کروڑ 23 لاکھ کے چیک بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل رسی برآمد کی گئی ہے، جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا۔

=========================

کراچی: خواتین کے ساتھ گھر میں داخل ہونیوالے ڈاکو گھر لوٹ کر فرار
کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں گھر میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا ہے، متاثرہ شہری کا دعویٰ ہے کہ 2 خواتین اور 1 مرد نے ڈکیتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں چھری کے وار سے خاتون زخمی بھی ہوئی، متاثرہ شہری کے مطابق ملزمان طلائی زیوارت لوٹ کر لے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایک مرد اور دو خواتین کی موٹر سائیکل پر آنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہے، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دونوں خواتین اور مرد کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر سے ڈکیتی کے شواہد نہیں ملے، واقعہ ڈکیتی ہے یا ذاتی دشمنی تحقیقات کر رہے ہیں۔