
Mona Khan
میں یہ بات شیئر کرنا چاہتی ہوں کہ DHA فیز 4 کے اسکول میں میں سب سے زیادہ مسئلہ پیدا کرنے والی لڑکی سمجھی جاتی تھی۔ کلاسز بنک کرنا، امتحان میں چیٹنگ پر وارننگ ملنا، اسکول دیر سے آنا، دوسرے گیٹ سے کود کر اندر جانا , یہ سب میری عادتیں تھیں۔
پڑھائی میں بالکل دل نہیں لگتا تھا۔ انگلش کی کتاب میں شعیب اختر کے پوسٹر لگے ہوتے تھے، یونیفارم ہمیشہ فِٹ کروا کر پہنتی تھی، اور اکثر او لیولز سیکشن میں کھڑی رہتی تھی کیونکہ وہاں لڑکے ہوتے تھے۔
یہ سب اس غصے اور الجھن کا نتیجہ تھا کہ میرے والد نے مجھے Co-education اسکول (کلفٹن ہائی اسکول ) سے نکال کر گرلز اسکول میں داخل کرا دیا۔ اس تبدیلی اور سخت ماحول کو میں قبول نہیں کر پا رہی تھی، اسی لیے اُس عمر میں میں نے بہت سی غلطیاں کیں۔
25 سال بعد آج اسی اسکول سے مجھے اپنی محنت اور کمٹمنٹ کی بنیاد پر ایوارڈ ملا ہے، جہاں کبھی یہ کہا جاتا تھا کہ “اس لڑکی کا مستقبل کیا ہوگا؟”
زندگی میں میں تین باتوں پر ہمیشہ قائم رہی ہوں:
1. میں کبھی سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
2. میں جنون کی حد تک محنت کرتی ہوں۔
3. میں کبھی ہار نہیں مانتی۔
اور میں پہلے دن سے ضدی تھی، آج بھی ہوں — فرق صرف اتنا ہے کہ اب میری ضد مثبت سمت میں ہے
اپنے بچے کو غلط نہ سمجھیں، انہیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 18 زخمی
امریکا کی براون یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔
روہڈ آئی لینڈ میں واقع براون یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا۔
فائرنگ انجینئرنگ بلڈنگ میں ہوئی، حملہ آور کو گرفتارنہ کیا جاسکا۔
امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔
امریکا کی اس آئی وی لیگ یونیورسٹی میں فائرنگ کے وقت کئی طلبہ نے اپنی جان کلاس رومز کے ڈیسک کے نیچے چھپ کر بچائی۔
حملے کے وقت طلبہ امتحانات میں مصروف تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔


























