پولیو کے خلاف آگاہی کے لیے ایڈووکیسی سیمینار – پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے آرٹ کونسل سکھر میں پولیو کے خلاف آگاہی کے لیے منعقدہ ایڈووکیسی سیمینار میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین، عوامی نمائندگان اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ مل کر مؤثر کردار ادا کریں۔

سید کمیل حیدر شاہ نے بلدیاتی نمائندگان کو ہدایت دی کہ ہر یونین کونسل میں پولیو ٹیموں کو بھرپور تعاون فراہم کیا جائے اور اپنے علاقوں میں عوام میں پولیو سے بچاؤ کی آگاہی بڑھائی جائے تاکہ مہم پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہو۔
یہ سیمینار ڈپٹی کمشنر سکھر نادر خان کے زیرِ اہتمام آرٹ کونسل سکھر میں منعقد کیا گیا، جس میں یوسی چیئرمینز،

کونسل ممبران اور دیگر منتخب نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی گل شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بشریٰ منصور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، تعلقہ فوکل پرسنز، پولیس اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے، جبکہ پولیو کے خاتمے کے لیے تیار کردہ پائلٹ پروجیکٹ کے خدوخال، اہداف اور عملی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔