ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 534 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈپارٹمنٹل کاروائی، 7 اہلکار نوکریوں سے برطرف،

رپورٹ عاشق پٹھان ایس ایس پی لاڑکانہ نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 534 پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف ڈپارٹمنٹل کاروائی، 7 اہلکار نوکریوں سے برطرف، 466 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سینچوئر، 10 پولیس افسران اور اہلکاروں کو فار فیوچر، 25 پولیس افسران اور اہلکاروں کی انکریمینٹ روک دی گئی اور 21 پولیس افسران اور اہلکاروں کو شوکاز نوٹیس جاری کردیئے، اس سلسلے میں ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے فرائض میں غفلت برتنے اور عوامی شکایات پر 7 پولیس اہلکاروں جھنڈو خان، غلام یاسین، علی اصغر، امان الله، ذوالفقار علی، آزاد علی اور جام خان کو نوکریوں سے برطرف کردیا، 466 پولیس افسران اور اہلکاروں کو سینچوئر، 10 پولیس افسران اور اہلکاروں کو فار فیوچر، 25 پولیس افسران اور اہلکاروں کی انکریمینٹ روک دی گئی جبکہ 21 پولیس افسران اور اہلکاروں کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے کہا ہے کے خود احتسابی والے عمل سے ہی اداروں کے اندر بہتری لائی جاسکتی ہے، اس لیے عمدہ کارکردگی پر انعامات و اعزازات سے نوازا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی والوں کو سخت محکمانہ کارروائیوں کا سامنہ کرنا پڑے گا۔