
رپورٹ محمد عاشق پٹھان لاڑکانہ میں عدالتی احکامات اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو محسن رضا دستی کی جانب سے پولیس، ریونیو عملداروں اور ہیوی مشینری کے ساتھ اینٹی انکروچمنٹ فورس اور میونسپل عملے کے ساتھ مل کر شہر کے جناح باغ، بندر روڈ، پاکستان چوک اور دیگر اہم علاقوں میں بڑے پیمانے پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران مختلف مقامات سے قبضے ختم کرائے گئے، 65 دکانوں کے شیڈ ہٹائے گئے اور 70 سے زائد غیرقانونی تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کیا گیا، اس موقع پر اے ڈی سی ٹو محسن رضا دستی نے کہا کہ شہر میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھی جا سکے۔
Load/Hide Comments


























