
الطاف حسین تنازعہ کی واپسی | سندھودیش پلان | خالد مقبول صدیقی | ایم کیو ایم | کراچی
الطاف حسین تنازعہ کی واپسی | سندھودیش پلان | خالد مقبول صدیقی | ایم کیو ایم | کراچی
Altaf Hussain Controversy Returns | Sindhudesh Plan | Khalid Maqbool Siddiqui | MQM | Karachi
=================================
ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل انعام ملنا چاہیے، ٹرمپ
امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں تو ہر جنگ رُکوانے پر نوبیل ملنا چاہیے لیکن وہ لالچی نہیں بننا چاہتے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں نوبیل انعام نہیں ملا، کہا گیا کہ روس یوکرین جنگ رُکوائیں گے تو نوبیل انعام ملے گا، یہ نہیں دیکھا کہ پاک بھارت جنگ اور باقی آٹھ جنگیں رُکوائیں۔
کابینہ اجلاس میں امریکی صدر نے کہا کہ نوبیل انعام پانے والی خاتون نے بھی کہا ٹرمپ نوبیل انعام کے حق دار تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی پروا ہوتی ہے۔
انہوں نے 8 جنگیں رُکوائیں اور نویں ختم ہونے والی روس یوکرین جنگ ہوگی، یوکرین کی صورتِ حال پیچیدہ ہے، مسئلہ حل کرنا آسان نہیں۔
==========================
وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
انصار عباسی
اسلام آباد :…وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان تعلقات میں دراڑ آنے کی قیاس آرائیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے دعوے ’’بے بنیاد‘‘ اور ’’گمراہ کن‘‘ ہیں۔سابق پرنسپل سیکریٹری ٹوُ پرائم منسٹر اور کابینہ میں قریبی مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ سیاسی حلقوں میں زیر گردش اِن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ایسی باتوں کو مسترد کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف / چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سویلین اور ملٹری لیڈرشپ کے درمیان تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب ورکنگ ریلیشن شپ پرسکون اور مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ ڈاکٹر توقیر شاہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ نون لیگ کے رہنما اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بڑا احترام کرتے ہیں اور متعدد مواقع پر پیشہ ورانہ رویے، عزم اور قوم کی خدمت کیلئے وہ اُن کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، جس سے ان کی ادارہ جاتی ڈھانچے اور فوجی قیادت کیلئے مسلسل حمایت اور عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ کشیدہ تعلقات کے حوالے سے جاری تمام افواہوں اور نوٹیفکیشن میں ہونے والی تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ محض شرارت ہیں اور افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قیاس آرائیوں پر مبنی بیانیے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا سوائے اس کے کہ صرف کنفیوژن پھیلے وہ بھی اُس وقت جب استحکام اور اتحاد کی ضرورت ہو۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ منتخب حکومت اور فوجی قیادت کے درمیان غیر معمولی طور پر ہم آہنگ تعلق موجود ہے، قومی ترجیحات اور مقاصد کے حصول کیلئے دونوں میں مکمل طور پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اور اس کے برعکس کوئی بھی بات بے بنیاد ہے۔
=====================
مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل
مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل
کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہونے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل ہیں ،مفتی عبدالرزاق نقشبندی کےان کی طبیعت قدرے بہتر ہے انھوں نے اسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں، ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیاہے، امید ہے کہ ڈاکٹرزمفتی صاحب کو بدھ کو اسپتال سے گھر منتقل ہو نے کی اجازت دے دیں گے ، اہلخانہ نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
===================
پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر
پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، ڈی آئی جی وقاص نذیر
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پنجاب وقاص نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ سے زائد ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وقاص نذیر نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک کے نئے ترمیمی آرڈینس کا اطلاق ہو چکا ہے، لائسنسنگ سینٹرز پر لائسنس بنانے والوں کی لائنیں لگی ہیں۔ لوگوں نے لائسنس بنوانا شروع کردیے ہیں۔
پنجاب ٹریفک پولیس متحرک، 24 گھنٹے میں 8 کروڑ 42 لاکھ سے زائد کے جرمانے
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے 40 شہروں میں جلد سیف سٹی کا جال بچھا دیا جائے گا، ٹریفک کے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کو قابل دست اندازی جرم قرار دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رقوم بڑھائی ہیں، نئے قوانین پر پچھلے 120 گھنٹوں سے سختی کے ساتھ عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
وقاص نذیر نے یہ بھی کہا کہ ان قوانین کے خلاف میمز بن رہی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی بہت بات کی جا رہی ہے، شہری نئے قوانین سے خوف کا شکار ہونے کے بجائے انہیں سمجھنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات شہریوں کےلیے نہیں قانون توڑنے والوں کےلیے ہیں، ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں کے والدین کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کی گرفتاری روک دی
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں کے خلاف مقدمات درج نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ٹریفک قوانین توڑنے والے بچوں پر پہلے بھی مقدمات کا اندراج نہیں ہو رہا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ قوانین کی آگاہی اور ان پر عمل درآمد ساتھ ساتھ چلتا ہے، لوگوں کو قوانین کی پابندی پر عمل درآمد کےلیے تیار کیا جاتا ہے، 200 اور 500 روپے کے جرمانے سے کچھ اثر دکھائی نہیں دے رہا تھا۔


























