آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کے وائس چانسلر اور سیبا ٹیسٹنگ سروسز کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ کا انتہائی اہم اعلان

اپنے اہم ویڈیو پیغام میں انہوں نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے داخلہ ٹرسٹ میں شامل ہونے والے امیدواروں کو مخاطب کیا اور اور رات گئے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے حوالے سے واٹس ایپ گروپ اور سنیپ شارٹس مجھ تک پہنچے ہیں جن میں مختلف قسم کے سوال ناموں کو ہمارے اصلی پیپر سے تشبیہ دینے کی کوشش کی گئی ہے میں نے جس طرح اپ سے وعدہ کیا تھا کہ میں خود اور میری سیبا ٹیسٹنگ سروسز کی پوری ٹیم اور

میرے سکھر ائی بی اے یونیورسٹی کے کور پروفیسرز کی ٹیم ساری رات جاگیں گے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بچوں کو گمراہ نہ کر سکے ہم نے اپنے افیشل پیج پر اور اپنے فیس بک پیج پر یہ اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بعض سوال ناموں کو ہمارے اصلی پیپر

سے تشبیہ دینے کی ایک مرتبہ پھر ناکام کوشش کی گئی ہے اور یہ سارے فیک ہیں بچوں تاکہ یہ حقیقت پہنچائی ہے کہ یہ ناکام حربے ہیں اور ایسے حربے کبھی کامیاب نہ پہلے ہوئے ہیں نہ اب ہوں گے اپنی محنت جاری رکھیں اور

اپنی محنت پر بھروسہ رکھیں انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ وزیر اعلی کی بنائی گئی کمیٹی نے ہمیں اختیار دے دیا ہے کہ جن بچوں کی ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنے وہ بے فارم پر شرکت کر سکتے ہیں

==================================

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے آج ملک بھر میں ٹیسٹ ہوں گے، ایک لاکھ 40 ہزار طلبہ داخلہ ٹیسٹ دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے پر سی اِی او سندھ ٹیسٹنگ سروس کا کہنا ہے کہ جعلی پرچے زیرگردش ہیں۔

کراچی سمیت مختلف شہروں میں امیدوار امتحانی مراکز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ ملک بھر میں 32 جبکہ سعودیہ میں 1 امتحانی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جس امیدوار کے پاس جووینائیل کارڈ نہیں تو اسے میٹرک یا انٹر کی اصل مارک شیٹ لانا لازم ہے۔

امتحانی مراکز کے باہر ٹریفک، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے لئے پولیس بھی موجود ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg