کراچی، ناصر شاہ اور سعید غنی کا مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

کراچی: صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبائی دارالحکومت کی ترقی، خوبصورتی اور جدید شہری سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات میں مزید تیزی لاتے ہوئے کراچی کو جدید طرزِ زندگی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ، کمشنر کراچی سیدحسننقوی، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ وفد نے شاہین کمپلیکس، آئی آئی چندریگر روڈ، میٹروپول، شارع فیصل، شاہ فیصل ٹاؤن، ناتھا خان اور ملیر 15 سمیت متعدد مقامات پر جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جہاں بیوٹیفیکیشن، سڑکوں کی بحالی، ٹریفک نظام کی بہتری اور شہری سہولتوں میں اضافے کے لیے مختلف منصوبے زیرِ تکمیل ہیں۔ اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی بیوٹیفیکیشن اور جدید سہولتوں کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور یہ تمام منصوبے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے عین مطابق ہیں، جن کا مقصد کراچی کو ایک جدید، خوبصورت اور پائیدار شہر بنانا ہے جہاں شہریوں کو عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کی سڑکوں، فلائی اوورز، پارکس، فٹ پاتھوں، اور تاریخی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کو تیزی سے مکمل کر رہی ہے تاکہ شہر کا حسن بحال ہو اور عوام کو بہتر معیارِ زندگی حاصل ہو۔ وزیر محنت سعید غنی نے کہا کہ “کراچی کی ترقی، سندھ کی ترقی ہے”، اور سندھ حکومت شہری سہولتوں کی بہتری، ٹریفک کے نظام میں اصلاحات، روزگار کے مواقع کے فروغ اور عوامی بہبود کے منصوبوں کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں سے شہر کی معیشت میں بہتری، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہریوں کی روزمرہ زندگی میں آسانی آئے گی۔ چیف سیکرٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی جامع فیزیبیلٹی رپورٹس تیار کی جائیں تاکہ یہ منصوبے پائیدار، شفاف اور عوام کے طویل المدتی مفاد میں ثابت ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ وزراء اور چیف سیکرٹری نے واضح کیا کہ سندھ حکومت کراچی کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق ایک جدید، خوبصورت، صاف ستھرے اور فعال شہر میں تبدیل کرنے کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے، جہاں ترقی کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچیں گے

https://www.youtube.com/watch?v=hQrgXHyloa0

https://www.youtube.com/watch?v=3TYKCHHyWLE

https://www.youtube.com/watch?v=Og1oCCN140c

https://www.youtube.com/watch?v=WQhlhKgdnoc

https://www.youtube.com/watch?v=zF992qgrdRg