علم و دانش کی محفل — سینیئر بیوروکریٹ علم الدین بلو کے گھر ایک شاندار فکری کچہری کا انعقاد

Hameed Bhutto
علم و دانش کی محفل — سینیئر بیوروکریٹ علم الدین بلو کے گھر ایک شاندار فکری کچہری کا انعقاد
سندھ حکومت کے سینیئر بیوروکریٹ سائیں علم الدین بلو، جنہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران بطور پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ، ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعدد اہم محکموں کے سیکریٹری کے طور پر نمایاں خدمات انجام دیں، کی جانب سے 21 اکتوبر 2025 کو عسکری ون

کراچی میں ایک پُرمغز اور فکری نشست — “کچہری برائے علم و آگہی” — کا انعقاد کیا گیا۔


اس فکری نشست میں سندھ کی موجودہ سیاست، ادب، ثقافت، سماج، عدلیہ اور بیوروکریسی کے کردار پر تفصیلی اور معنی خیز گفتگو کی گئی۔
محفل میں شریک ممتاز شخصیات میں شامل تھے:

سابق چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس اغا رفیق احمد خان، سابقہ ائی جی غلام قادر تھیببو، غلام سرور جمالی، رائیٹر ذوالفقار ہالیپوٹو، سید اسداللہ شاہ، دلاور ڈھکن، میر ذوالفقار نوناری، ثنا اللہ میمن اور حمید بھٹو۔
تقریب میں شرکاء نے سندھ کے فکری و انتظامی نظام پر اپنی گہری آراء پیش کیں اور اس بات پر زور دیا کہ سندھ کی ترقی کے لیے علمی مباحث اور فکری کچہریوں کا تسلسل ضروری ہے۔