سندھ میمن اتحاد کے چیئرمین شرجیل انعام میمن کے فرزند راول شرجیل میمن کی سربراہی میں میمن اتحاد کا اجلاس راول ہاؤس راہوکی میں منعقد ہوا،

سندھ میمن اتحاد کے چیئرمین شرجیل انعام میمن کے فرزند راول شرجیل میمن کی سربراہی میں میمن اتحاد کا اجلاس راول ہاؤس راہوکی میں منعقد ہوا،
سندھ میمن اتحاد کے مرکزی باڈی، سی ای سی باڈی، سندھ کونسل کے اراکین، وِنگز چیف آرگنائزر، ڈویژن باڈی، ضلعی صدور، ضلعی جنرل سیکریٹریز اور سینئر نائب صدور نے متفقہ طور پر راول شرجیل میمن کو سندھ میمن اتحاد کا کو چیئرمین منتخب کرلیا۔
اجلاس کے دوران زاہد میمن کے اغوا کے واقعے سمیت سندھ میمن اتحاد سے متعلق دیگر اہم مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر راول شرجیل میمن نے شرکاء کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ میمن برادری کے اتحاد اور امن و انصاف کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
اجلاس میں راول شرجیل میمن نے کہا کہ میمن اتحاد کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔