
نئے سیکرٹری اطلاعات و نشریات کیلئے ارشد منیر اور اشفاق خلیل کے نام زیرغور
19 اکتوبر ، 2025
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبر ین جان مدت ملازمت مکمل کرکے 22اکتوبر کو ر یٹائر ہوجائیں گی۔عنبرین جان انفار میشن گروپ کی گریڈ22کی واحد افسر ہیں۔ ان کی جگہ انفارمیشن گروپ کے گریڈ21کے کسی افسر کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات کا چارج دیا جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے پر یس سیکرٹری ارشد منیر اور ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات اشفاق خلیل کے نام نئے سیکرٹری اطلاعات کیلئے زیر غور ہیں تاہم ارشد منیراشفاق خلیل سے سینئر ہیں۔ گریڈ 21کے دیگر افسروں میں طارق خان تقرری کے منتظر ہیں۔ عمرانہ وزیرایگزیکٹو ڈی جی انفارمیشن سروس اکیڈمی ‘ ثمینہ فرزین ایگزیکٹو ڈی جی الیکٹر انک میڈیا اینڈ پبلکیشنز اورایگزیکٹو ڈی جی ٖ ڈیجیٹل کمیو نیکیشن ڈ یپارٹمنٹ اور ڈی جی ریڈیو سعید احمد شیخ شامل ہیں۔ نئے سیکرٹری اطلاعات کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔
Load/Hide Comments























