میرپور خاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے سلسلے میں آج اپنے دفتر میں مختلف اداروں کو پودے تقسیم کئے


میرپور خاص
رپورٹ
تحسین احمد خان
میرپور خاص. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے سلسلے میں آج اپنے دفتر میں مختلف اداروں کو پودے تقسیم کئےتفصیلات کے مطابق ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے . آج اپنے دفتر میں فراز گرین پاکستان کے تعاون سے ہرا بھرا میرپورخاص کے تحت 12 ہزار پودے مختلف اداروں کو تقسیم کئے. اس موقع پر ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھرا میرپورخاص میں 1 لاکھ پودے لگانے کے ہدف کے حصول کے تحت اب تک 50ہزار پودے پورے ڈویزن میرپورخاص میں تقسیم کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈرز اور تمام اداروں کے تعاون سے موسم بہار میں پودے لگائے جائیں گے. اور کہا کہ ان پودوں کی نگرانی کے لیے ایپ بنائی جا رہی ہے. ڈویزنل کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ ہرا بھر ا میرپورخاص کے تحت پودے لگانے کا مقصد ماحولیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے اور سرسبز ماحول کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ہے.بعد اذاں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے اسٹیوٹا جنید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص شہر میں بھی سرسبز ماحول کے لیے بھی پودے لگانے جائیں گے. اور کہا کہ. . پی پی پی چئیرمین بلاول بھتو زرداری کی بھی ہدایات ہیں کہ سر سبز اور ماحولیاتی آلودگی اور تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں.
اس ضمن میں. یوسی چئیرمینز کو بھی اس سلسلے میں ہدایت کی جائے گی کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں پودے لگائیں. اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون سبھاش چندر ،ایڈیشنل کمشنر ٹو بشارت حسین ، فراز گرین پاکستان کے سرفراز احمد، منصور چیمہ اور متعلقہ افسران موجود تھے.