
جامشورو پاور کمپنی کا 880 میگاواٹ کے یونٹس ختم کرنے کا فیصلہ
16 اکتوبر ، 2025
اسلام آباد( اسرار خان ) جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ نے880 میگاواٹ کے تیل سے چلنے والے اور 660 میگاواٹ کے مجوزہ کوئلے سے چلنے والے پلانٹ کو لائسنس سے خارج کرنے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے منظوری مانگ لی ہے۔ یہ فیصلہ اس منصوبے کی مالی معاونت ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

=======================
پاکستان اگر آٹا، چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ شوکت یوسفزئی
پاکستان اگر آٹا، چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ شوکت یوسفزئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان اگر آٹے اور چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شوکت یوسفز ئی اور وفاقی وزیر بلال اظہر کیانی نے گفتگو کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں صرف آپریشن سے امن کا قیام ممکن نہیں، افغان حکومت سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر یہاں سے آٹا چینی کی فراہمی بند کردے تو افغانستان کیا کرے گا؟ افغانستان کو بھارت سے ہی بات کرنی ہے تو پھر جائے بات کرلے اور چیزیں منگوالے۔
شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وزیراعظم نئے وزیراعلیٰ کو فون کرتے مبارک باد دیتے۔
==========================
FBR نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن معطل کردی، تمام گیٹ پاسز منسوخ
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی ( سہیل افضل)ایف بی آر نے کراچی پورٹس سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن روک دینے کی ہدیات جاری کر دی، جس کے بعد تمام کنٹینرز ٹرمینلز نے گاڑیوں پر لوڈ کنٹینرز کو آف لوڈ کرنا شروع کر دیا ہے ،افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاس منسوخ کردیئے گئے ،کسٹمر ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا اجلاس، کسٹمز جنرل آرڈر جاری کردیا گیا،کوئٹہ اور پشاور میں کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنٹینرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ، کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر کلیئرنس روکدی گئی، حکم نئی صورتحال تک نافذ رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ ہیڈ کوارٹر کسٹمز ہاؤس کراچی میں ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر افغان ٹرانزٹ کوئٹہ اور پشاور نے زوم پر شرکت کی اجلاس کے بعد کسٹمز جنرل آرڈر 98.2025 جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی ٹرانسپورٹیشن غیر معینہ مدت تک کے لئے معطل کی جارہی ہے کیونکہ کوئٹہ اور پشاور کسٹم اسٹیشنز پر مزید کنیٹنرز کھڑے کرنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے ،اس لئے تمام ٹرمینلز افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے وہ کنینٹرز جوکہ گاڑیوں پر لوڈ ہو چکے ہیں انھیں آف لوڈ کر دیں ،افغان ٹرانزٹ کے تمام گیٹ پاس منسوخ اور اس کی ٹرانسپورٹ روک دی جائے ،یہ حکم نئی صورتحال تک نافذ رہے گا،کسٹمز کے اس آرڈر کے بعد کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کے تمام ٹرمینلز نے افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کی کلیئرنس روک دی ہے ،کسٹمز ذرائع کے مطابق ایس اے پی ٹی پر ٹی پی کنٹینرز کی طویل قطاریں لگی ہو ئی ہیں سیکڑوں کنیٹنرز گاڑیوں پر لوڈ کھڑے ہیں اور سیکڑوں کوئٹہ اور پشاور کے راستوں میں کھڑے ہیں ،ڈرائیور بارڈر کھلنے کا انتظار کر رہے ہیں۔























