ڈاکٹر حنیف سعید اسلام آباد اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے

کراچی :معرو ف ہیئرٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر محمد حنیف سعید ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کی پری کانفرنس ورکشاپ کے سلسلےمیں اسلام آباد کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں،یاد رہے کہ ورکشاپ آئندہ ماہ کے آخری ہفتے کے دوران کراچی میں منعقد ہو رہی ہے ڈاکٹر حنیف سعید کومذکورہ ورکشاپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ہیئر ریسٹوریشن سوسائٹی آف پاکستان کے بانی ممبر بھی ہیں انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد کے مشاورتی اجلاس کی صدارت ایچ آر ایس پی کے صدر رانا عرفان نے کی جبکہ اجلاس میں نائب صدر عظمی عرفان سمیت منتخب اراکین نے شرکت کی جس میں کراچی میں منعقد ہونے والی ساؤتھ ریجن کی پری کانفرنس ورکشاپ کے انتظامات کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ڈاکٹر حنیف سعید نے اجلاس کو بتایاکہ پری کانفرنس ورکشاپ میں شرکت کےلیے بڑے پیمانے پر درخواستیں موصول ہورہی ہیں توقع سے زیادہ ڈاکٹر شرکت کریں گے جس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں