
آئیے دیکھتے ہیں کہ بلاول کے صوبے سندھ میں کرپشن اور امن و امان کی کیا صورتحال ہے۔
=============
پی پی ایچ آئی سندھ، خریداری و ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
16 اکتوبر ، 2025
حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پی پی ایچ آئی سندھ میں سولر انورٹرز کی غیر شفاف خریداری اور تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے دینے میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیپرا قواعد 2010ءکے قاعدہ 4کے تحت کہا گیا ہے کہ جب کسی سرکاری ادارے کی جانب سے اشیا، خدمات یا تعمیراتی کاموں کی خریداری کی جائے تو یہ عمل شفاف،منصفانہ، موثر اور معیشت کے اصولوں کے مطابق ہونا چاہئے تاکہ خریداری سے ادارے کو حقیقی فائدہ حاصل ہو، سندھ پبلک پروکیورمنٹ ایکٹ 2009ءکے سیکشن 45کے مطابق خریداری کرنے والے ادارے کو بولی کی جانچ پڑتال کے نتائج ایک رپورٹ کی صورت میں ظاہر کرنے چاہئیں جس میں بولیوں کی منظوری یا رد کئے جانے کی وجوہات بیان کی جائیں۔
===============
ڈسٹرکٹ اےڈی پی، رواں مالی سال میں پہلی قسط بھی جاری نہ ہوسکی
16 اکتوبر ، 2025
کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈسٹرکٹ اینول ڈویلپمنٹ پروگرام (ڈسٹرکٹ اےڈی پی) فنڈ کی رواں مالی سال کے ساڑھے تین ماہ گزرنے کے باوجود پہلی قسط جاری نہ ہو سکی جس کے باعث بعض ترقیاتی اسکیموں پر کام رک گئے ہیں واضح رہے دو دو کروڑ روپے تک کی پانچ سو سےزائد سڑکوں کی تعمیرو مرمت، پارکس کی بحالی،کھیلوں کے میدان اور دیگر انفرا اسٹرکچر کی چھوٹی اسکیموں پر کے ایم سی کے زیر اہتمام کام جاری ہےلیکن فنڈز بروقت ریلیز نہ ہونے پر کچھ منصوبوں کو بریک لگ گئی ہےیہ فنڈ حکومت سندھ کے ایم سی کو ایک سال کے دوران چار قسطوں میں جاری کرتی ہےذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے متعلقہ افسران کی جانب سے سست روی کے باعث ایسا ہو رہا ہے اور وہ اب تک حکومت سندھ سےفنڈ ز بروقت لانے میں ناکام ہیں جبکہ کراچی میں پروونشل اے ڈی پی منصوبوں کےرواں سال فنڈ کی دو قسطیں جاری ہو چکی ہیں کراچی کنسٹرکڑز ایسو سی ایشن کے چیئرمین نعیم کاظمی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے فنڈ فوری جاری کئے جائیںکنٹرکٹرز پریشان ہیں کیونکہ فنڈ نہ ہونے کی وجہ سے کام رکے ہوئے ہیں۔
================
بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم سے تنگ تاجر برادری نے پولیس کو تحفظات سے آگاہ کردیا
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم سے تنگ تاجر برادری نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو تحفظات سے آگا ہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور بھتہ خوری کے تدارک پر مشاور ت کے لئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ٹاول مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا ۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے دورہ کے دوران ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر حسن، سینئر وائس چیئرمین جنیدالرحمان، وائس چیئرمین ایاز خان سمیت مختلف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر ایس ایس پی کیماڑی بھی موجود تھے،ترجمان ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملاقات میں اسٹریٹ کرائم، بھتہ خوری اور بزنس کمیونٹی کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے بزنس کمیونٹی کو پولیس کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور فوری ردِعمل کی یقین دہانی کرائی، جبکہ وفد کی جانب سے پولیس کے موثر اقدامات اور سیکیورٹی انتظامات کو سراہا گیا،دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس اور بزنس کمیونٹی کے درمیان باہمی رابطے، اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔
================
سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ویو کلاک ٹاور کے عقب میں سمندر سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،پولیس کے مطابق خاتون کی لاش زیادہ پرانی معلوم نہیں ہوتی،عمر 28سے 30برس اور وہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ہے تاہم فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون کی لاش تیرتی ہوئی مذکورہ مقام پر آئی ہے، تلاش ڈیوائس اور بائیو میٹرک کے ذریعے خاتون کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔
================
کنٹینر کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق، مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی ویسٹ وہارف روڈ کے آئی سی ٹی گیٹ کے قریب کنٹینر گرنے کے باعث نیچے دب کر 45سالہ عابد ولد اللہ جاں بحق ہوگیا،علاوہ ازیں پاکستان کوارٹرزکے قریب فٹ پاتھ سے 60سالہ عجب خان ولد حمید الرحمٰن کی لاش ملی ،سولجر بازار کے علاقے نشتر پارک کے قریب سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے ہٹ نمبر A53کے قریب 45 سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس نے تینوں لاشوں کو سردخانے منتقل کر دیا۔
خاندان کے 11افراد کے قتل کا جرم ثابت، دو ملزمان کو گیارہ گیارہ بار عمر قید کی سزا
16 اکتوبر ، 2025FacebookTwitterWhatsapp
سکھر (بیورو رپورٹ) سکھر کی عدالت نے اپنے ہی خاندان کے 11 افراد کے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان کو گیارہ گیارہ مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی، عدالت نے تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کردیا. حدود کورٹ سکھر کے جج علی محمد سہتو کی عدالت نے پنوعاقل میں 11 افراد کے قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، عدالتی فیصلے کے مطابق جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان وہاب اللہ انڈھڑ اور اس کے بیٹے کلیم اللہ انڈھڑ کو 11/11 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ کیس میں ملوث تین ملزمان حبیب اللہ، محمد اقبال اور عبدالماجد کو عدم ثبوتوں کی بناء پر باعزت بری کردیا ہے. واضح رہے کہ چند برس قبل پنوعاقل میں ملزمان نے اپنے ہی خاندان کے خواتین و بچوں سمیت 11 افراد کو قتل کیا تھا۔























