پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا

قلات15اکتوبر2025:
پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر جائزہ اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)جمیل بلوچ نے آن لائن کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل لائن آفیسر قلات لیویز منیراحمدمینگل ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈاکٹرنوروز بلوچ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمداقبال نورزئی سمیت مانیٹرنگ آفیسران یوسی ایم اوزنے شرکت کی۔ اجلاس میں آج کے پولیو مہم ٹیموں کی کارکردگی درپیش مسائل مقررکردہ ہدف اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیایوسی ایم اوز اور مانیٹرنگ آفیسران نے آج کے مہم ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق رپوٹ پیش کیئےڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہا کہ پولیو ٹیمیں کل آخری روز کیچ اپ کے دن گھرگھر جاکر رہ جانے والے بچے رفیوزلز مہمان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ پولیو سے پاک معاشرے کی تشکیل ممکن ہوسکے مہم کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والےٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

خبرنامہ نمبر7782/2025
گوادر: ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او ڈاکٹر ظفر اقبال کے ہمراہ این آئی ڈی (تیسرے روز) کے سلسلے میں یونین کونسل کپّر کا فیلڈ مانیٹرنگ دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس ایم اور ڈی ایس او نے ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی شیٹس، بچوں کی فنگر مارکنگ، گھروں کی ڈور مارکنگ اور فیلڈ اسٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔
اس موقع پر ڈی ایس ایم نے ٹیموں کی محنت اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی موجودگی اور ان کی درست کارکردگی اس قومی مہم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ٹیم ممبر کو اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرنی ہوں گی تاکہ ضلع گوادر کو پولیو فری بنایا جا سکے۔
خبرنامہ نمبر7783/2025
تربت/مند15 اکتوبر2025: ضلعی انتظامیہ کیچ اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے زبیدہ جلال ہائی اسکول مند میں عوامی شکایات کے ازالے اور مختلف محکموں کی کارکردگی کے جائزے کے لیے ایک اہم کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تقریب میں 165 وِنگ کے وِنگ کمانڈر، اسسٹنٹ کمشنر تمپ، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، اے ڈی ای اوز (مرد و خواتین)، محکمہ صحت کے نمائندگان، ایس ڈی او ایریگیشن سمیت بڑی تعداد میں علاقہ معززین، عوامی نمائندوں اور خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء نے عوامی مسائل تفصیل سے پیش کیے، جن میں بارڈر کی منتقلی اور بندش، تربت ، مند روڈ کی خستہ حالی و مرمت، اساتذہ کی کمی اور خالی آسامیوں کی تعیناتی، زیرِ التواء سڑک منصوبوں کے علاوہ امن و امان کی صورتحال اور منشیات فروشی کے بڑھتے خدشات شامل تھے انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے عوامی مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعدد شکایات کے حل کے احکامات جاری کیے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تمام محکمے عوامی مسائل کے فوری اور پائیدار حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائیں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھتے ہوئے پیش رفت سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں۔

خبرنامہ نمبر7790/2025
کوئٹہ ، 15اکتوبر 2025:۔ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان کی حیثیت رکھتے ہیں، جو معاشرتی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینٹرل پولیس آفس میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ صحافی برادری ان پہلووں کو اجاگر کرتی ہے جو عموماً نظرانداز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے صحافیوں کے طرزِ عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مثبت لائحہ عمل سے معاشرے میں گمراہ گن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے میڈیا ایک عظیم معاشرے کی تعمیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے دورِ حاضر میں میڈیا کے مثبت رول سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔اس موقع پر میڈیا کوارڈینیٹر ٹو آئی جی پولیس بلوچستان مس رابعہ طارق بھی موجود تھیں۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے نومنتخب صدر کوئٹہ پریس کلب عرفان سعید کو مبارکباد پیش کی۔ آئی جی پولیس نے امید ظاہر کی کہ صحافی برادری آئندہ بھی معاشرتی اصلاح اور صوبے کی ترقی کے لیے اپنی تجاویز اور تنقید مثبت انداز میں جاری رکھے گی۔

خبرنامہ نمبر7789/2025
گوادر: اسسٹنٹ کمشنر گوادر سعد کلیم ظفر کی ہدایت پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے شہر بھر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو گران فروشی سے بچانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔اس سلسلے میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے انچارج شکیل بلوچ نے کمرشل بازاروں اور مختلف مارکیٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، عوام سے ناجائز منافع خوری سے گریز کریں، اور اپنی دکانوں میں صفائی و حفظانِ صحت کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی شکیل بلوچ نے کہا کہ ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا ہے بلکہ عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضرورت فراہم کرنا بھی ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کرے یا گران فروشی میں ملوث پایا جائے تو فوری طور پر ویڈیو، آڈیو یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے پرائس کنٹرول کمیٹی کو اطلاع دیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موصول ہونے والی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے گی جبکہ شکایت کنندہ کی شناخت کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا تاکہ عوام بلا خوف اپنی ذمہ داری نبھا سکیں۔
انچارج شکیل بلوچ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ گوادر کے شہریوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء سرکاری نرخوں پر اور معیاری معیار کے ساتھ فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

خبرنامہ نمبر7788/2025
کوئٹہ، 15 اکتوبر2025:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بدھ کو نیشنل پارٹی کے سربراہ، رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، ترقیاتی حکمتِ عملی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن اور استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہم ہے حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر صوبے کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہی ہے

پریس ریلیز
کویٹہ 15 اکتوبر 2025:
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حاجی علی مدد جتک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور نظریاتی رہنماؤں میں سے تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، عوامی خدمت اور صوبوں کے حقوق کے لیے وقف کی۔ ان کی وفات سے پارٹی ایک باوفا ساتھی اور ملک ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کا کردار نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کے سچے پیروکار تھے، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔آخر میں حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں و کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ (آمین

پریس ریلیز
کویٹہ 15 اکتوبر
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حاجی علی مدد جتک نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور نظریاتی رہنماؤں میں سے تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، عوامی خدمت اور صوبوں کے حقوق کے لیے وقف کی۔ ان کی وفات سے پارٹی ایک باوفا ساتھی اور ملک ایک تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کا کردار نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نظریات کے سچے پیروکار تھے، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کا پرچم سربلند رکھا۔

آخر میں حاجی علی مدد جتک نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں و کارکنوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ (آمین