سول سروس اکیڈمی کے 16ویں ایس ٹی پی کے افسران کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دورہ

کراچی

سول سروس اکیڈمی کے 16ویں ایس ٹی پی کے افسران کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دورہ

سن 2020 سے اب تک کراچی میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر یا منہدم کیا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو

کراچی، 15 اکتوبر ۔سول سروس اکیڈمی کے 16ویں اسپیشل ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کے زیرِ تربیت افسران کے ایک وفد نے اپنے اسٹڈی ٹور کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو سے ملاقات کی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے وفد کو اتھارٹی کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے اور بنیادی فرائض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (کے بی سی اے) سے ترقی کرتے ہوئے 2011 میں وجود میں آئی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت تعمیرات، منصوبہ بندی، معیارِ تعمیر اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیوں کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داریوں میں تعمیر اور انہدام کی اجازت ناموں کا اجرا، بلڈنگ پلانز کی منظوری، آکیوپینسی سرٹیفیکیٹس کا اجرا، اور آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور بلڈرز کی لائسنسنگ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 2020 سے اب تک کراچی میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر یا منہدم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس بی سی اے کی ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت سنگل ونڈو فسیلٹی ورلڈ بینک کے تعاون سے قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے رہائشی منصوبوں کے نقشوں کی آن لائن منظوری 15 دن میں ممکن ہو گئی ہے۔ اسی طرح پبلک سیل پروجیکٹس کے لیے ون ونڈو سیل کے قیام سے بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے منظوری کے عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ ایس بی سی اے کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعہ اپنی شکایات درج اور ٹریک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خطرناک اور تاریخی عمارتوں کے دوبارہ سروے، مجوزہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ 2025 اور اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن و ادارہ جاتی استحکام کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن کا مقصد شفافیت، بہتری اور مؤثر شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ دورے کے اختتام پر زیرِ تربیت افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اتھارٹی کی اصلاحات، بہتر سروس ڈیلیوری اور مؤثر نفاذ کے اقدامات شہری ترقی اور محفوظ تعمیرات کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔

سندھ سیکریٹریٹ کمال اتا ترک روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا نوٹس

· سینیئر افسر کی گاڑی تحویل میں لے کر ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ

· آرام باغ تھانے میں ایف آر درج کر کہ خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ

· قانون سب کہ لئے برابر ہے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ

· صوبے میں ٹریفک قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں ۔ ترجمان چیف سیکریٹری سندھ

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ایم پی اے شبیر قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

· شرجیل انعام میمن کا شبیر قریشی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

· دکھ کی اس گھڑی میں شبیر قریشی اور اہلخانہ کے ساتھ ہیں، شرجیل انعام میمن

· اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین، شرجیل انعام میمن

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کا رکن سندھ اسمبلی شبیر قریشی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

· اللہ تعالیٰ مرحومہ کو بلند درجات عطا فرمائے اور لوحقین کو صبر دے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

کراچی 15 اکتوبر۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے لئے آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، آغا سراج درانی ایک باوقار، وفادار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، ان کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت، انتظامی صلاحیت اور پارلیمانی تجربہ پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھا، ان کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، اللہ تعالی مرحوم آغا سراج درانی کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1104۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

سردار احسان الرحمان مزاری کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور باوقار رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے وقف کی. احسان الرحمان مزاری

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔ احسان الرحمان مزاری

کراچی15 اکتوبر۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، سردار احسان الرحمان مزاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سردار احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخلص، وفادار اور باوقار رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے وقف کی۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور یہ خلا برسوں پُر نہیں ہوسکے گا۔ سردار احسان الرحمان مزاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل دے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1105۔۔۔ اے ڈی

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

آغا سراج درانی کے انتقال پر بہت دکھ ہوا ہے۔ ریاض شاہ شیرازی

اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ ریاض شاہ شیرازی

آغا سراج درانی ایک بہترین سیاستدان، مدبر پارلیمنٹرین اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ ریاض شاہ شیرازی

کراچی15 اکتوبر ۔ صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی خدمات صوبہ سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ناقابلِ فراموش ہیں۔ وہ ایک بہترین سیاستدان، مدبر پارلیمنٹرین اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہنما تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پورا شیرازی خاندان آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1106۔۔۔ اے ڈی

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

· آغا سراج درانی کی وفات سندھ کی سیاست کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی

· آغا سراج درانی ایک زیرک، باوقار اور تجربہ کار پارلیمنٹرین تھے، سید اویس قادر شاہ

· مرحوم نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور عوامی خدمت کو اپنا مشن بنایا، اسپیکر سندھ اسمبلی

· آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سید اویس قادر شاہ

· پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی جیسے مخلص رہنما سے محروم ہو گئی ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی

· دکھ کی اس گھڑی میں آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے، سید اویس قادر شاہ

· اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، اسپیکر سندھ اسمبلی

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

· دیرینہ سیاسی رفیق آغا سراج درانی کے انتقال پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

· پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے لئے آغا سراج درانی کی سیاسی سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شرجیل انعام میمن

· آغا سراج درانی ایک باوقار، وفادار اور تجربہ کار سیاسی رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ صوبے کے عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا، شرجیل انعام میمن

· آغا سراج درانی نہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص کارکن تھے بلکہ وہ جمہوری روایات کے علمبردار بھی تھے، شرجیل انعام میمن

· آغا سراج درانی کی پوری زندگی عوامی خدمت، جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد میں گزری، شرجیل انعام میمن

· آغا سراج درانی کی سیاسی بصیرت، انتظامی صلاحیت اور پارلیمانی تجربہ پارٹی کے لیے ایک قیمتی اثاثہ تھا، شرجیل انعام میمن

· آغا سراج درانی کی وفات سے نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ سندھ کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا، شرجیل انعام میمن

· دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم آغا سراج درانی کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ، شرجیل انعام میمن

· اللہ تعالی مرحوم آغا سراج درانی کو بلند درجات اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین، شرجیل انعام میمن

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

· چیف سیکریٹری سندھ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

· اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

· آغا سراج درانی ایک منجھے ہوئے، وفادار اور بااصول سیاستدان تھے، ناصر حسین شاہ

· مرحوم آغا سراج درانی نے ہمیشہ عوامی خدمت اور جمہوریت کے استحکام کو ترجیح دی، ناصر حسین شاہ

· آغا سراج درانی کی سیاسی اور پارلیمانی خدمات سندھ کی تاریخ کا روشن باب ہیں، ناصر حسین شاہ

· پاکستان پیپلز پارٹی آغا سراج درانی جیسے رہنما پر فخر کرتی ہے، ناصر حسین شاہ

· آغا سراج درانی کی وفات سے سندھ کی سیاست ایک مدبر رہنما سے محروم ہوگئی، ناصر حسین شاہ

· آغا سراج درانی کا خلوص، عزم اور قیادت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، ناصر حسین شاہ

· دکھ کی اس گھڑی میں آغا سراج درانی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، ناصر حسین شاہ

· اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، ناصر حسین شاہ

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ کا سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج خان درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

· آغا سراج درانی کا انتقال بالخصوص سندھ و پاکستان کی پارلیمانی سیاست کے لئے بڑا نقصان ہے، محمد سلیم بلوچ

· 2018 میں میرے پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کی حلف برداری کی ذمہ داری آغا سراج درانی صاحب نے ادا کی، محمد سلیم بلوچ

· آغا سراج دراج میرے لیے نہ صرف اسپیکر بلکہ ایک شفیق بزرگ، باوقار رہنما اور عظیم استاد ثابت ہوئے، محمد سلیم بلوچ

· مرحوم آغا سراج درانی نے ہمیں قانون سازی کے تقاضے، پارلیمانی روایات اور ایک منتخب نمائندے کے اصل کردار سے روشناس کرایا، محمد سلیم بلوچ

· آغا سراج درانی مرحوم کی رہنمائی، نصیحت، شفقت اور پارلیمانی طرز سیاست ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محمد سلیم بلوچ

· آغا صاحب ایک باہمت، باوفا اور اصول پسند انسان تھے، سندھ سے ان کی وابستگی اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد قابلِ فخر ہے۔ محمد سلیم بلوچ

· اللہ تعالیٰ آغا سراج درانی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین محمد سلیم بلوچ

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

سندھ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں صفِ اول پر ہے۔ سکھدیو ہیمنانی

کراچی 15 اکتوبر ۔ترجمان سندھ حکومت سکھدیو ہیمنانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں سندھ نے جدید قانون سازی، مؤثر قانون نافذ کرنے والے اقدامات اور جدید نگرانی کے نظام کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان (NAP) پر عمل درآمد میں ہمیشہ قا ئدانہ کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2014 سے سندھ انتہاپسندی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے میں صفِ اول میں رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے “سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 2024” منظور کیا گیا ہے جس کے تحت صوبائی اداروں کو منشیات کے منظم نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو توڑنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں صو بہ بھر میں منشیات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا ہے اور اعلیٰ سطح کے ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔سکھدیو ہیمنانی نے کہا کہ سندھ نے “سندھ انفارمیشن آف ٹیمپریری ریزیڈنٹس ایکٹ 2015” کے ذریعے سکیورٹی کو مزید مضبوط کیا ہے جو غیر مستقل رہائشیوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتا ہے ،یہ شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت کے فعال رویے کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ “سندھ اسمارٹ سرویلنس (S4) پروجیکٹ”، اور ٹول پلازوں پر خودکار نمبر پلیٹ شناختی نظام (ANPR) اور چہرہ شناس کیمرے کی تنصیب پولیسنگ اور گاڑیوں کی نگرانی کے نظام میں انقلابی تبدیلی لا رہی ہے۔سکھدیو ہیمنانی نے کہا کہ سندھ کا انتہاپسندی کے خلاف لائحہ عمل محض قانون نافذ کرنے تک محدود نہیں بلکہ تعلیم، ثقافت اور ادارہ جاتی اصلاحات تک پھیلا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے نصاب سے نفرت انگیز مواد کو ہٹا دیا ہے، رواداری اور شمولیت کے اسباق کو فروغ دیا ہےاور محکمہ اطلاعات کے ذریعے ایسی فلموں اور میڈیا مواد کی سرپرستی کا آغاز کیا ہے جو ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ “سندھ سینٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم ایکٹ 2025” انتہاپسندی کے رجحانات کو روکنے اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط اقدامات کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خود دہشت گردی کا شکار رہی ہے اسی لیے اس کی انتہاپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ملک کی سب سے توانا آواز ہیں اور ہمیشہ نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کچھ سیاسی عناصر نے سیاسی مفادات کے باعث دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کے خطرے کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ سکھدیو ہیمنانی نے کہا کہ سندھ حکومت تمام صوبائی حکومتوں سے اپیل کرتی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں کیونکہ قومی یکجہتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط کارروائی ہی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت قانون کی بالادستی، امن، اور دیرپا قومی سلامتی کے ذریعے نیشنل ایکشن پلان کے مکمل نفاذ کے لیے پرعزم ہے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1107۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

آغا سراج درانی کی وفات پر صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا اظہارِ افسوس

آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پارٹی کے نظریاتی استحکام، جمہوریت کے فروغ اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ ریاض شاہ شیرازی

کراچی 15 اکتوبر ۔صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق اسپیکر سندھ اسمبلی اور تجربہ کار سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں سید ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ آغا سراج درانی کا شمار اُن رہنماؤں میں ہوتا تھا جنہوں نے اپنی ساری زندگی سندھ اور اس کے عوام کی خدمت کے لیے وقف کیئے رکھی۔ وہ نہ صرف ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور پارلیمنٹرین تھے بلکہ سندھ کی سیاسی روایات، عوامی امنگوں اور جمہوری اقدار کے حقیقی ترجمان تھے۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں ہمیشہ قانون سازی کے عمل کو فعال رکھنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ وہ پارٹی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد اور اپنے حلقے کے عوام سے مضبوط تعلق کی بدولت ہر طبقے کے دلوں میں احترام رکھتے تھے۔ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ آغا سراج درانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پارٹی کے نظریاتی استحکام، جمہوریت کے فروغ اور صوبے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پورا شیرازی خاندان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ ہینڈآؤٹ نمبر 1108۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 ملکی و غیر ملکی ماہرین شہری منصوبہ بندی و عوام کی آراء سے مکمل کیا جائے گا، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی بریفنگ

گریٹر کراچی منصوبہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لئے تحفہ ہوگا،ناصر حسین شاہ

گریٹر کراچی ریجنل پلان عوامی شمولیت کے لئے دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش کا 18 اور 19 اکتوبر کو فریر ہال میں کیا جائے گا، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی

کراچی 15 اکتوبر ۔کراچی کے شہری،انتظامی اور ماحولیاتی مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 (Greater Karachi Regional Plan 2047) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کی 100ویں سالگرہ پر شہر کے لیے ایک جامع، پائیدار ترقیاتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسٹریٹجک ریجنل پلان کی تیاری کا مقصد ایک مربوط، ہم آہنگ اور طویل المدتی منصوبہ بندی کو یقینی بناناہے، تاکہ2047 تک کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور شہری چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔ شہر کی موجودہ آبادی 21 ملین سے تجاوز کر چکی ہے، اور اندازہ ہے کہ اگلے دو دہائیوں میں یہ تعداد دوگنی ہو جائے گی۔ حکومت سندھ کی زیر نگرانی گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کو شہریوں تک معلومات کی رسائی کے لئے اوپن ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔اوپن ہاؤس نمائش کا مقصد، شہریوں کی آواز، شہر کا مستقبل عوام کے ساتھ منصر ہے۔اس منصوبے میں عوامی شمولیت کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔اسی سلسلے میں ایک دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش بتاریخ 18 اور 19 اکتوبر 2025بوقت صبح 10 بجے تا شام 5 بجے بمقام فریئر ہال، کراچی انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں کراچی کے شہری براہِ راست منصوبہ سازوں اور ماہرین سے بات چیت کر سکیں گے۔یہ نمائش ہر شہری کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ اپنے شہر کے مستقبل میں براہِ راست کردار ادا کرے۔ شرکاء کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنی آراء، خدشات، اور تجاویز پیش کریں جو منصوبے کی حتمی تشکیل میں شامل کی جائیں گی۔ماہرین کی ٹیم میں شہری منصوبہ بندی، انفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ، اور پائیداری سے وابستہ سینئر مشیر شامل ہوں گے۔مزید شہریوں کی آسان رسائی اور مؤثر رابطے کے لیے منصوبے کی ایک سرکاری ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے: ویب سائٹ: www.gkrp2047.com اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز Facebook،Instagram، Threads، @gkrp2047ویب سائٹ پر منصوبے کی تمام تفصیلات، موجودہ پیش رفت، مستقبل کے مراحل، اور عوامی مشاورت کی معلومات موجود ہیں۔ ایک فیڈبیک فارم کے ذریعے ہر شہری اپنی رائے آن لائن بھی دے سکتا ہے۔گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047، کراچی اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ پلان 2020 کی جگہ لے گا، جو اب متروک ہو چکا ہے،نئے منصوبے کی تیاری حکومتِ سندھ اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) کی زیر نگرانی ہو رہی ہے، اور اس میں کئی معروف مقامی و بین الاقوامی کنسلٹنٹس شامل ہیں۔ جن میں دار الحنداسہ (Shair & Partners)،ایشیئن کنسلٹنگ انجینئرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ،ایورون کنسلٹنٹس،یہ ٹیمیں شہری و علاقائی منصوبہ بندی، ماحولیاتی تحقیق، اور پائیدار ترقی کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔اس منصوبے کے اہداف میں کراچی کے تمام علاقوں کی مربوط منصوبہ بندی،موجودہ اور مستقبل کے ٹریفک، رہائش، پانی، کچرے، ماحولیاتی مسائل کا دیرپا حل،شہریوں کی معاشی و سماجی بہتری،قدرتی وسائل کا تحفظ اور بہتر استعمال،ماحولیاتی تبدیلیوں سے مطابقت پذیر حکمت عملیوں کا نفاذ،منصوبے کا دورانیہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا دورانیہ 31 ماہ پر محیط ہے، اور اس کی تکمیل جون 2027 تک متوقع ہے۔ اس دوران عوامی مشاورتی اجلاس، اسٹیک ہولڈرز کی شرکت، اور تکنیکی تجزیے جاری رہیں گے۔گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 نہ صرف ایک منصوبہ ہے بلکہ یہ شہریوں کے لیے شراکت، ترقی اور امید کی نئی راہیں کھولنے کا عمل ہے۔ کراچی کے شہریوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس قومی اہمیت کے منصوبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے خیالات، خواب اور خدشات منصوبہ سازوں تک پہنچائیں،کیونکہ ایک بہتر کراچی کی بنیاد شہریوں کی شمولیت پر ہے۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1109۔۔۔

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

درخواست برائے ٹکرز

· گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا آغاز، شہریوں کے لیے نیا ترقیاتی فریم ورک تیار

· گریٹر کراچی منصوبہ شہریوں کے لیے حکومتِ سندھ کا تحفہ ہے, ناصر حسین شاہ

· گریٹر کراچی پلان کی تکمیل چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کا اہم جز ہے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ

· گریٹر کراچی ریجنل پلان میں عوامی رائے شامل کی جائے گی، ڈی جی کے ڈی اے

· فریئر ہال میں 18 اور 19 اکتوبر کو دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش کا انعقاد

· شہری فریئر ہال نمائش میں اپنی آراء اور تجاویز پیش کر سکیں گے

· کراچی کی آبادی 21 ملین سے تجاوز کر چکی، پلان 2047 مستقبل کی رہنمائی کرے گا

· منصوبے میں مقامی و بین الاقوامی ماہرین شہری منصوبہ بندی شریک

· گریٹر کراچی ریجنل پلان 31 ماہ میں مکمل ہوگا، تکمیل متوقع جون 2027

· منصوبے کی ویب سائٹ لانچ: www.gkrp2047.com

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

بچوں کی پرورش کو ’سماجی فریضہ‘ قرار :عالمی ماہرین کا آغا خان یونیورسٹی کانفرنس میں اعلان

کراچی 15 اکتوبر ۔نئی نسل کے مستقبل کے تحفظ اور تشکیل کے حوالے سے ایک اہم عالمی مکالمہ آج کراچی میں شروع ہوا جہاں آغا خان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (IED) کے زیرِ اہتمام 13ویں بین الاقوامی کانفرنس “Raising Children in Our Times” کا افتتاح کیا گیا۔وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کی درست پرورش کو “ہمارے دور کا بنیادی چیلنج” قرار دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ “مستقبل پارلیمانوں یا کارخانوں میں نہیں بنتا بلکہ تحفظ، پرورش اور روشن فضاؤں میں بنتا ہے جو ہم آج اپنے بچوں کے لیے تخلیق کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کے موضوع کو ذاتی طور پر اہم ذمہ داری کے طور پر دیکھتا ہوں، “ہمیشہ اس تصور کی حمایت کرتا ہوں کہ ایک بچے کی پرورش کے لیے پورے گاؤں کی ضرورت ہوتی ہے” ہر فرد، آج کے پیچیدہ دور میں بچوں کی پرورش اور رہنمائی کا ذمہ دار ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ مستقبل کی تعمیر مصنوعی ذہانت پر انحصار سے نہیں پر تعمیر تخلیقی تعلیم و تربیت ممکن ہو سکتی ہے، “ہمیں بچوں کی فطری تجسس کو محفوظ، فروغ یافتہ اور برقرار رکھنا ہوگا”۔ بطور وزیرِ تعلیم و خواندگی سندھ وہ اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہمارے بچے اپنی اقدار اور ورثے سے جڑے رہیں، مگر ساتھ ہی جدیدیت، ٹیکنالوجی اور تبدیلی کو کھلے دل سے بھی قبول کریں۔ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ روشن خیال بچوں کی پرورش کے لیے ضروری ہے کہ ہم روشن خیال اساتذہ کو بھی بااختیار بنائیں انہو نے کہا کہ سندھ میں ٹیچنگ لائسنس کے تصور کو متعارف کرایا گیا، جس سے تدریس کو پیشہ ورانہ حیثیت دینے میں مدد ملے گی۔ حکومت تعلیم اور تربیت کے میدان میں جامع اصلاحات پر عمل کر رہی ہے تاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ احساس ڈین IED ڈاکٹر فرید پنجوانی نے بھی دہرایا، اُنہوں نے کہا، “ہم اکثر بچوں کی پرورش کی ذمہ داری صرف والدین پر ڈال دیتے ہیں، جیسے یہ کوئی ذاتی یا انفرادی فریضہ ہو۔ اس سے ایک بڑا سوال پیدا ہوتا ہے ہم اپنے بچوں کو کس دنیا میں پروان چڑھا رہے ہیں؟ میڈیا کارپوریشنز اور ریاست کی اس میں کیا ذمہ داری ہے؟ اُنہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کی یہ گفتگو اس خیال کو ازسرِ نو زندہ کرے گی کہ بچوں کی پرورش دراصل ایک سماجی عمل ہے۔”ابتدائی مکالموں میں اس ذمہ داری کے اخلاقی پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی گئی خصوصاً موجودہ عالمی چیلنجز جیسے عدم مساوات، ڈیجیٹل دباؤاور ماحولیاتی بے چینی کے تناظر میں۔ ڈاکٹر لن وولبرٹ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فری یونیورسٹی ایمسٹرڈیم نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ “جب انسان خود دنیا کے بیشتر مسائل کا سبب بن چکا ہے تو وہ کس طرح بہتر انسانوں کی پرورش کا دعویٰ کر سکتا ہے؟” پہلے دن کے سیشنز میں زمینی مسائل پر براہِ راست بات کی گئی۔ “Raising Resilient Learners in a Digital and Divided World” کے عنوان سے ایک پُراثر پینل ڈسکشن میں ہارون یاسین (سی ای او تعلیم آباد) اور برون وین میک گراتھ (گلوبل پروگرام مینیجر، آغا خان فاؤنڈیشن) نے تعلیم اور خاندانی نظام کے ذریعے بچوں میں لچک، ہمدردی، اور تنقیدی سوچ پیدا کرنے کے عملی طریقوں پر گفتگو کی۔اس کے بعد پینل “Beyond Survival: Shaping Safe and Supportive Spaces for the Modern Child” میں بچوں کے لیے محفوظ اور جامع ماحول کی ضرورت پر بات کی گئی، جس میں عمیر احمد،سی ای او NOWPDP))، معروف ماہرِ تعلیم ڈاکٹر محمود مغل، ڈاکٹر نرگس اسد (انٹرم چیئر، ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری) اور ڈاکٹر فوزیہ پروین (ماحولیاتی سائنسدان، اے کے یو) نے شرکت کی۔آگے بڑھتے ہوئے، کانفرنس کا محور فلسفیانہ سوال ’’کیوں ‘‘ سے عملی پہلو’’کیسے ‘‘کی طرف منتقل ہوگا، جس کا مقصد عملی راہیں اور عملی منصوبہ بندی کا خاکہ تیار کرنا ہے۔ مباحثوں میں جدید دور کے بچپن کو تشکیل دینے والے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، جن کا آغاز ابتدائی بچپن کی تعلیم اور نگہداشت کے جدید ماڈلز سے کیا جائے گا۔مزید سیشنز میں معاشی تفاوت کی تلخ حقیقتوں پر بات کی جائے گی، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور میڈیا کے دو دھاری اثرات کو سمجھنے کی کوشش کی جائے گی، جبکہ ذہنی صحت اور فلاح و بہبود کے تحفظ اور اخلاقی تربیت کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا جائے گا۔بالآخر، کانفرنس کا مقصد شمولیت کی فوری ضرورت کو اجاگر کرنا اور ان بنیادی صلاحیتوں اور رویوں کو ازسرِ نو متعین کرنا ہے جو زندگی بھر سیکھنے اور تبدیلی کے مطابق ڈھلنے کے لیے ضروری ہیں۔ اس موقع پر فن، انسانی علوم اور تخیل کے کلیدی کردار پر خصوصی زور دیا گیا۔

ہینڈآؤٹ نمبر 1110۔۔۔اے وی

ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔99204401

کراچی

مور خہ 15اکتومبر 2025

پریس ریلیز

سول سروس اکیڈمی کے 16ویں ایس ٹی پی کے افسران کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دورہ

سن 2020 سے اب تک کراچی میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر یا منہدم کیا جا چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو

کراچی، 15 اکتوبر ۔سول سروس اکیڈمی کے 16ویں اسپیشل ٹریننگ پروگرام (ایس ٹی پی) کے زیرِ تربیت افسران کے ایک وفد نے اپنے اسٹڈی ٹور کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے مزمل حسین ہالیپوٹو سے ملاقات کی۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے وفد کو اتھارٹی کی تاریخ، تنظیمی ڈھانچے اور بنیادی فرائض کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (کے بی سی اے) سے ترقی کرتے ہوئے 2011 میں وجود میں آئی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈیننس 1979 کے تحت تعمیرات، منصوبہ بندی، معیارِ تعمیر اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائیوں کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے بتایا کہ اتھارٹی کی بنیادی ذمہ داریوں میں تعمیر اور انہدام کی اجازت ناموں کا اجرا، بلڈنگ پلانز کی منظوری، آکیوپینسی سرٹیفیکیٹس کا اجرا، اور آرکیٹیکٹس، انجینئرز اور بلڈرز کی لائسنسنگ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سن 2020 سے اب تک کراچی میں 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر یا منہدم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایس بی سی اے کی ڈیجیٹل اصلاحات کے تحت سنگل ونڈو فسیلٹی ورلڈ بینک کے تعاون سے قائم کی گئی ہے، جس کے ذریعے رہائشی منصوبوں کے نقشوں کی آن لائن منظوری 15 دن میں ممکن ہو گئی ہے۔ اسی طرح پبلک سیل پروجیکٹس کے لیے ون ونڈو سیل کے قیام سے بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے منظوری کے عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے مزید بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسمارٹ ایس بی سی اے کمپلینٹ ریڈریسل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام ویب سائٹ اور موبائل ایپ کے ذریعہ اپنی شکایات درج اور ٹریک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خطرناک اور تاریخی عمارتوں کے دوبارہ سروے، مجوزہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایکٹ 2025 اور اتھارٹی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن و ادارہ جاتی استحکام کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی، جن کا مقصد شفافیت، بہتری اور مؤثر شہری ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ دورے کے اختتام پر زیرِ تربیت افسران نے ڈی جی ایس بی سی اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اتھارٹی کی اصلاحات، بہتر سروس ڈیلیوری اور مؤثر نفاذ کے اقدامات شہری ترقی اور محفوظ تعمیرات کے لیے قابلِ تحسین ہیں۔

Download all attachments as a zip file