مسلم لیگ( ن ) حیدرآباد کے ضلعی صدر نے وزیر مملکت کھیلداس کوہستانی کی لنکا ڈھا دی

مسلم لیگ( ن ) حیدرآباد کے ضلعی صدر نے وزیر مملکت کھیلداس کوہستانی کی لنکا ڈھا دی

“عجب کرپشن کے غضب کہانی،، نےہوش اڑا کر رکھ دیئے،وزیراعظم کے” فری کرپشن پاکستان” کے عزم پر بڑےسوالیہ نشانات اٹھ گئے،قائد نواز شریف ،وزیراعظم اور مریم نواز سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

وفا قی سطح پر اقلیتوں کی املاک سے متعلق اے کیو ٹرسٹ کا ممبر بنانے کے لیے 20 لاکھ روپے پر بات ہوئی 14 لاکھ دے چکا ممبر بنایا نہ رقم واپس کر رہے ہیں، کلیم شیخ کا چشم کشا انٹرویو

کراچی (رپورٹ:نعیم اختر) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اورضلع حیدراباد کے ضلعی صدر کلیم شیخ نے دیئے گئے چشم کشا خصوصی انٹرویو میں مسلم لیگ (ن )سندھ اقلیتی ونگ کے صدر اور وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی پر مبینہ طور پر مختلف وزارتوں میں نوکریوں کا جھانسہ دے کر اپنے ہی پارٹی عہدے داران اور ورکرز سے لاکھوں روپے لے کر ہضم کرنے کے سنگین الزامات لگاتے ہوئے پارٹی کے قائد میاں نواز شریف ، وزیراعظم میاں شہباز شریف اور پارٹی کی مرکزی چیف آرگنائزر سینیئر مرکزی نائب صدر مریم نواز سے نوٹس لے کر اعلیٰ سطحی تحقیقات اور پارٹی عہدے داران سے لی گئی رقم ان سے واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے کلیم شیخ نے بتایا کہ وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی نے ان سے وفاقی سطح پر وزرات مذہبی امور کے ماتحت اقلیتوں سے متعلق اے کیو ٹرسٹ میں بحیثیت رکن تعیناتی کے لیے 20 لاکھ روپے مانگے وزیر مملکت سے اس حوالے سے بالمشافہ ملاقات ان کے فرنٹ مین راجہ غضنفر مغل کی معرفت ہوئی کلیم شیخ نے بتایا کہ وزیر موصوف نے ان سے پہلے 10 لاکھ روپے طلب کیے جو انہوں نے راجہ غضنفر مغل اور ہمارے ایک مشترکہ دوست کی موجودگی میں خود وزیر مملکت کے ہاتھ میں دیئے بعد ازاں کچھ عرصے بعد ان کے فون آنے پر مزید چار لاکھ روپے ان تک خود میں نے پہنچائے ایک سال گزر جانے کے باوجود جب مجھے ٹرسٹ کا ممبر نہیں بنایا گیا تو میں نے وزیر موصوف سے رابطہ کر کے ان سے کہا کہ اگر آپ مجھے ممبر نہیں بنا سکتے تو میری رقم مجھے واپس دی جس پر انہوں نے کہا کہ تمہیں واپڈا میں بی او ڈی ممبر بنا دیا جائے گا کجھ عرصہ صبر کرو میں نے ان سے کہا کہ میں نے کسی بورڈ کا ممبر نہیں بننا مجھے میری رقم واپس کی جس پر وہ آگ بگولا ہو گئے اور مجھے دھمکیاں دینے پر اتر آئے ان کا کہنا تھا کہ یہ رقم میں نے نہیں لی بلکہ وفاقی وزیر مذہبی امور کو دے دی ہے میرے پاس رقم نہیں جس پر میں نے ان سے کہا کہ رقم میں نے آپ کو دی ہے وفاقی وزیر کو نہیں دی میں نے ان سے یہ بھی کہا کہ آپ میرا براہ راست وفاقی وزیر سے رابطہ کرادیں نہیں کروا سکتے تو میری رقم واپس کریں کلیم شیخ نے بتایا کہ میرا ایسا کہنے پر انہوں نے مجھے دوبارہ سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے چپ رہنے اور کسی بھی فورم پر آواز اٹھانے سے منع کیا اور کہا کہ اگر میں نے ایسا نہ کیا تو سنگین نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہو ایسے مقدمات میں ایف ائی ار کرواؤں گا کہ ساری عمر عدالتوں کے چکر لگاتے رہو گے کلیم شیخ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے پاس رقم دینے کے تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں وزیر موصوف سے ہونے والے واٹس ایپ میسجز محفوظ ہیں کسی بھی فورم پر تحقیقات پر وہ تمام شواہد اور ثبوت پیش کر کرسکتے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ سمیت کئی پارٹی کے اور بھی عہدے داران اور کارکنان ہیں جن سے وزیر موصوف نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لے کر نوکریاں دینے کا کہا مگر ایسا نہیں ہوا انہوں نے وزیراعظم سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا کلیم شیخ نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار وزیر مملکت کھیلداس کوہستانی ہوں گے کلیم شیخ نے کہا کہ وزیر موصوف نے اندھیر نگری چوپٹ راج کا بازار گرم کر رکھا ہے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں مسلم لیگ ( ن) کے عہدے دار کی جانب سے دیئے گئےخصوص انٹرویو میں
“عجب کرپشن کی غضب کہانی” نے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ایک طرف وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا دعویٰ ہے کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور گڈ گورننس حکومت کا مشن ہے تو دوسری طرف خود ان کی کابینہ کے ایک اہم وزیر مملکت کیجانب سے اپنے ایک با اعتماد فرنٹ مین کے ذریعے لاکھوں روپے کی وصولی کے انکشاف نے” فری کرپشن پاکستان ” کے دعوے پر ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے کلیم شیخ کے مطابق وزیر مملکت کی مبینہ کرپشن کے خلاف پارٹی کے دیگر عہدے داران نے بھی لب کشائی کا انتباہ دیتے ہوئے لنکا ڈھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔