
dated:13-10-25
ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے وفدنے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں مطالعاتی دورہ کیا، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے علاقوں سے کچرا اٹھانے اور لینڈ فل سائٹس پر پہنچانے کے آپریشن کی مکمل بریفنگ دی، ضلع شرقی میں کام کرنے والی کمپنی کے معاہدے میں کچرے کو علیحدہ علیحدہ اٹھانے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ہے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ
کراچی( )ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران اور پروبیشنری افسران پر مشتمل وفدنے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ میں مطالعاتی دورہ کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرانتظام کچرا اٹھانے کے مکمل آپریشن سے آگاہ کرتے ہوئے فرنٹ اینڈ کلیکشن، کچرے کے ڈسپوزل کے طریقے کار، ای آر پی مانیٹرنگ کلاؤڈ سسٹم، کمپلین ایپ اور کمانڈ اینڈ کنڑول کی کارکردگی پر مکمل بریفنگ دی۔انہوں ے بتایا کہ سندھ سالڈ ویسٹ نے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے آپریشن کاآغازکیا۔کراچی کے علاو ہ حیدرآباد،قاسم آباد، روہڑی، سکھر، لاڑکانہ میں بھی آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحلہ وار صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری کے لئے
اقدامات کئے جارہے۔علاوہ ازیں ضلع شرقی میں کام کرنے والی کمپنی کے معاہدے میں کچرے کو علیحدہ علیحدہ اٹھانے کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ہے۔اس کے لئے الگ الگ ڈسٹ بن اورقابل استعمال کچرے کو علیحدہ کیا جائے گا لوگوں کو آگاہی دی جائے گی ہیں اورتقریباً 200 ٹن کچرے کو ری سائیکل کرنے کا پلان بھی شامل ہے۔بریفنگ کے بعد شرکاء کے سوال کے جواب میں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بتایا کے گھر گھر سے کچرا اٹھانے میں غیر قانی طریقے سے کچرا اٹھانے والے گروہ(انفارمل سیکٹر) کی وجہ سے چیلینجز ہیں حکومت سندھ کے تعاون سے سندھ سالڈ ویسٹ اس صورت حال پر بھی قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔بعد ازاں انہوں نے شرکاء کو سووینئر پیش کئے۔ وفد نے مطالعاتی دورے پرایم ڈی سالڈ ویسٹ کا شکریہ ادا کیا انہوں نے ایم ڈی سالڈویسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں پر دی گئی معلومات یقینً انکے لئے مفید ہے اور شہر کراچی میں سالڈ ویسٹ کی کارکردگی اچھی ہے۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن اور ڈائریکٹرایم اینڈ ای،سندھ سالڈ ویسٹ و دیگر موجود تھے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ























