خان محمد مھر کو چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم سندھ کا چیئرمین تعینات کردیا گیا

حکومت سندھ نے ای او بی آئی سندھ کے چیئرمین پی سی ایس گریڈ 21کے افسر خان محمد مھر کا تبادلہ کرکے انہیں چیف منسٹر انسپکشن ٹیم سندھ کا چیئرمین تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے یہ خالی آسامی ہے۔ نوٹیفیکیشن چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔