چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی اے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف ایگزیکٹیو پی آئی اے پر زور دیا ہےکہ وہ طیارہ حادثہ کے شہداء کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی کے عمل کو تیز کرے، غیر معمولی تاخیرباعث تشویش ہے کیونکہ جن متاثرہ خاندان کا واحد کفیل اس حادثہ میں شہید ہوا وہ مالی طور پر پریشان ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں کراچی طیارہ حادثہ کےشہداء کے اہل خانہ کو معاوضے کی ادائیگی اور اس معاملے میں درپیش مشکلات کے حل کے لئے منعقد فالو اپ اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گورنرسندھ نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی آئی اے پر زور دیا کہ وہ لواحقین کو مزید کسی تاخیر کے معاوضہ ادا کرنے کے لئے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ اے اے آئی بی کے نمائندے نے اجلاس کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے شفاف اور غیر جانبدارانہ طریقہ کار اپنایا گیا ہے اورمکمل تحقیقات کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

https://jang.com.pk/news/907047?_ga=2.208729234.1835023267.1617527853-1853118414.1617527853