ایک بھائی بھاگ گیا دوسرا کوششوں میں ہے




وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیسہ بنانے والوں کا حال برا ہے ایک بھائی ملک سے بھاگ گیا ہے دوسرا بھاگنے کی کوششوں میں ہے کہ کسی طرح لندن جانے دیا جائے ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا اصول ہے میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا ماضی سیکھنے کے لئے ہوتا ہے میں سمجھتا ہوں چیمپیئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے ۔دنیا خدمت کرنے والوں کو یاد رکھتی ہے ۔سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے لیے موجودہ حالات مشکل ہیں لیکن ہر مشکل کام ہم کریں گے ۔سرکاری تقریبات سے خطاب اور وفود سے ملاقات کے دوران انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن رکھیں گے بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولتیں اور صحت کو ترقی دیں گے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے اور قوم سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کریں گے ۔ دوسری طرف سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی باتیں آج بھی اسی طرح پرکشش ہیں جس طرح وہ اپوزیشن میں کیا کرتے تھے لیکن عوام کی مشکلات روز بروز بڑھتی جارہی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کو یہ صورتحال اور زمینی حقائق اپنے سامنے رکھنے ہوں گے کیونکہ عوام کی توقعات وزیراعظم عمران خان اور انکی پارٹی سے بہت زیادہ ہیں اس لیے ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے حکومت کو اپنی کارکردگی میں تیزی لانی ہوگی . کرپشن کرپشن چور چور ڈاکو ڈاکو کی باتیں کافی ہوچکی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں