انٹلیکچوئل فورم آف پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان کی سربراہی میں وفد کا دورہ اسلام آباد

انٹلیکچوئل فورم آف پاکستان کے چیئرمین محمد اسلم خان کی سربراہی میں ایک وفدنے اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا آصف مصطفائی اور وائس چیئرمین ایس ایم راشد موجود تھے جس میں اسلام آباد میں انٹلیکچول فورم آف پاکستان کے یونٹ کا قیام فہد خان کی قیادت میں قائم کیا اور اسلام آباد میں ھم ممتاز قانون دان احمد راضا قصوری صاحب سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے عدالتی نظام پر بات کی گئی اور یہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان میں شریعت کورٹ قائم کی جاے اور قتل اغوا زنا جیسے مقدمہ شریعت کورٹ میں چلانے جائیں تاکہ غریب عوام کو جلد آور سستا انصاف مل سکے اور پاکستان میں پارلیمانی جمہوریت آور حالیہ سینیٹ میں الیکشن کے بعد یہ کہا مسلمانوں اور خاص کر پاکستانیوں کو یہ نظام جس میں پاکستان کے لوگوں کے ٹیکس سے وصول کی گئی اربوں روپے کی رقم سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات پر خرچ ھوتی ھے اس لئے ہم یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ پاکستان میں ڈویژن کی بنیاد پر انتظامی یونٹ بنا کر صدارتی نظام نافذ کیا آور لوکل گورنمنٹ کے الیکشن کرا کر لوکل گورنمنٹ کوکاونٹی طرز پر اختیارات دیئے جائیں آور کراچی میں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے آور جن لوگوں نے ملک کی دولت لوٹی ہے قانون بنا کر ان سے ملک کی دولت وصول کی جائے اور ان لوگوں کو عبرت ناک سزائیں دی جائے آخر میں مولانا علامہ ڈاکٹر فیروز الدین رحمانی نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی۔