آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی باتعاون ثناء اکیڈمی میرینہ ناز کی کتاب ”پناہ“ کی تقریب رونمائی

کراچی :  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی باتعاون ثناءاکیڈمی میرینہ ناز کی کتاب ”پناہ“ کی تقریب رونمائی کی گئی، کتاب دیارِ غیر کے سفر پر تن تنہا نکلنے والی خاتون کی داستان ہے، جس کی صدارت ضیائ شہزاد نے کی، مہمانانِ توقیری رضیہ سلطانہ، زیب اذکار حسین، غلام علی وفا، خالد دانش ،جہانگیر سید، افروز رضوی، بشیر خان سدوزئی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مہمانِ خصوصی زیب اذکار حسین نے کہاکہ کتاب پڑھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہوگا کہ ا±ردو ادب میں کس طرح سفر نامہ آیا جس میں مستنصر حسین تارڑ، ابن انشائ اور بہت سے لکھنے والوں کا حوالہ بھی شامل ہے، انہوں نے کہاکہ میرینہ کے ہاں سوچنے، غوروفکر کرنے اور علم حاصل کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہے اور یہی جذبہ آپ کو بہت آگے تک لے جاتا ہے، کتاب کی رونمائی پر میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں، شکیل خان نے آرٹس کونسل کراچی کی جانب سے تمام لوگوںکا شکریہ ادا کیا اور کتابوں کی تقریب رونمائی میں بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی، افروز رضوی نے کہاکہ ”پناہ“ بہت اچھی اور ضخیم کتاب ہے، میں اس تقریب میں شرکت میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے، ا کابرین نے مجھ زرہِ بے نواں پر جن خیالات کا اظہار کیا میں خود کو اس کا اہل تو نہیں سمجھتی بس اپنے دلچسپ تجربات کو صفحہ قرطاس پر بکھیرنے کی کوششیں ناتمام کی ہے، انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ دیارِغیر کے مقابلے میں ہمارے پاس اخلاقیات نام کی کوئی چیزنہیں ، آج ہمارا معاشرہ جس زوال کا شکار ہے اس میں اگر کوئی شخص اس کتاب سے کچھ سیکھ سکتا ہے تو میں اسے اپنی خوش نصیبی سمجھوں گی، ضیائ شہزاد کی انتھک محنت نے اس کتاب کو پایہ¿ تکمیل تک پہنچایا،کورونا وائرس کے دوران بہت ساری مشکلات سے دوچار ہونا پڑا، کتاب کو یہاں تک لانے میں میرے شوہر تعریف کے مستحق ہیں۔