چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دومیچز کا فیصلہ

کراچی (اسپوٹس رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دومیچوں کا فیصلہ آرایم جی ماروکس نے سی آئی بی جی واریرز کو 54 رنز سے اور آپریشن واریرز نے ویسٹ ریجن کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی،اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹر سعید آذاد نے مین آف دی میچ معاذبن اوصاف اور محمد احسان خان کو قراردیا،انکے ہمراہ علیم خان موسی،محمد جاوید،عمران بلوچ اور دیگر موجود تھے۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آرایم جی نے سی آئی بی جی کوباآسانی 54 رنزسے جیت لیا، آرایم جی ماورکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز اسکور کیا،معاذبن اصاف نے47 گیندوں پر 66 رنز ابراراحمد نے 25 گیندو ں پر 27 رنز اور عبدالقوی نے 22 گیندوں پر 23 رنز بنائے،جبکہ رضا نجفی نے 36 رنز دیکر 2،کھلاڑیوں کو آوٹ کیاجواب میں سی آئی بی جی 119 رنز بناکرآل آوٹ ہوگئی،عمرمفتی نے 42 گیندوں پر 5 5 رنز بنائے، معاذبن اوصاف نے3 2رنز دیکر خالدعلی خان نے 26 رنز دیکر 3-3 اور سید شعیب الرحمن نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،دوسرے میچ میں آپریشن واریرزنے ویسٹ ریجن کو 8وکٹو ں سے شکست دی ویسٹ ریجن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 120 رنز بناکر پولین لوٹ گئی، عمادالسلام قادری نے 26 گیندوں پر 31 رنز ایس ابرار حسین نے 21 گیندوں پر 29 اور چار کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، ایس شعیب الرحمن نے 12 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو محمد احسان خان نے 13 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو اور عبدالطیف نے 21 رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،جواب میں آپریشن واریرز کے اوپنرزجم کر کھیلتے ہوئے 10 اوورز قبل ہی مطلوبہ ہدف پورا کیا محمد احسان خان نے 27 گیندوں پر 50 رنز محمد ابراہم نے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے،جبکہ اسرار خان نے 24 رنز دیکر2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا