پاک سرزمین پارٹی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں آنے والی سمیتا افضل سید کی فریال تالپور سے ملاقات

پاک سرزمین پارٹی کو خیر باد کہہ کر پیپلز پارٹی میں آنے والی سمیتا افضل سید کی فریال تالپور سے ملاقات۔پیپلزپارٹی میں خیر مقدم ۔ملاقات کے بعد سمیتا افضل سید نے اپنی ملاقات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خوشگوار تاثرات کا اظہار کیا ہے اور فریال تالپور کے ساتھ خصوصی ملاقات کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں ان تصاویر میں بیک گراؤنڈ میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو بھی نظر آ رہی ہے ۔سوشل میڈیا پر سمیتا افضل سید ہی پاک سرزمین پارٹی کو خیرباد کہنے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا کافی چرچا ہے اور دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے تبصرہ کر رہے ہیں ۔