رہنما ۔۔۔۔پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے لئے راستہ دکھانے والا ایک بہترین ادارہ ۔۔سندھ ریجن کے اقدامات کا ایک جائزہ


1953 میں فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی حیثیت سے پاکستان بھر میں غریب اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کا آغاز کرنے والا یہ سب سے پرانا اور منفرد ادارہ آج بھی نہایت سرگرم اور متحرک ہے آج یہ ادارہ اپنا نام تبدیل کر کے رہنما کے نام سے خدمات انجام دے رہا ہے

اس کے اقدامات کارکردگی اور نتائج کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جاتا ہے ۔پاکستان میں اس وقت اس ادارے کی صدر ڈاکٹر راشدہ پانیزئی ہیں اس کی چیئرپرسن مہتاب اکبر راشدی ہیں

اور چیف ایگزیکٹو آفیسر سید کمال شاہ ہیں ۔یہ ادارہ مجموعی طور پر ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی خدمات انجام دے رہا ہے بنیادی طور پر یہ ایک قومی سطح پر خدمات انجام دینے والا ادارہ ہے سندھ ریجن میں بھی اس کی کارکردگی نمایاں ہے اس کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ دنوں جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی ٹیم نے کراچی میں اس ادارے کے دفتر کا دورہ کیا اور وہاں پر قائم ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور جاری پروگراموں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر رہنما کے ریجنل ڈائریکٹر سندھ ڈاکٹر سید عبد القیوم نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر طاہر حسن خان اور ایڈیٹر سالک مجید کا اپنی ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا اور سندھ ریجن کے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ان کے ہمراہ ریجنل پروگرام منیجر سندھ ریجن زبیر حمید بھی موجود تھے انہوں نے بھی مختلف سوالات کے تفصیلی جواب دیے اور اپنی کاوشوں اور نتائج کے بارے میں آگاہی دی۔

ڈاکٹر سید عبد القیوم اس ادارے میں سندھ ریجن کے ڈائریکٹر تو حال ہی میں بنے ہیں لیکن اس شعبے میں ان کو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے کا وسیع تجربہ حاصل ہے اس شعبے کے مسائل اور چیلنجوں کو وہ بخوبی سمجھتے ہیں معاملات کا پوری طرح ادراک ہے پاکستان میں خاندانی منصوبہ بندی کے معاملات اور تاریخ پر ان کی گہری نظر ہے اور مختلف ادوار میں ہونے والے اقدامات کو وہ بخوبی جانتے ہیں جیوے پاکستان کے ساتھ خصوصی نشست میں انہوں نے خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والے اقدامات کا تاریخی پس منظر بیان کیا سابق صدر ایوب خان کے دور سے لے کر سابق صدر جنرل ضیاءالحق کے وقت تک ہونے والے اقدامات کا احاطہ کیا اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے

دور سے شروع ہونے والے نئے اقدامات سے لے کر آج تک ہونے والے مختلف حکومتی اقدامات فیصلوں اور موجودہ چیلنجوں کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا ۔انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان جیسے ملکوں کے وسائل کے اعتبار سے بہت بڑا چیلنج ہے یہ شعبہ سرکاری اور نجی سطح پر انتہائی سنجیدہ اقدامات کا متقاضی ہے سپریم کورٹ کی جانب سے لیے جانے والے

نوٹس اور اس کے بعد بننے والی ٹاسک فورس اور اس کے اقدامات کے حوالے سے انھوں نے مختلف سوالات کے تفصیلی جواب دیے صوبائی سطح پر انہوں نے صوبائی حکومت کے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی تعریف کی اور اس کے اقدامات کو سراہا اور بتایا کہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ہمارے ادارے کی ڈیمانڈ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے ہر کوارٹر میں مطلوبہ مصنوعات فراہم کی جاتی ہیں یہ فراہمی بالکل مفت ہوتی ہے اور ہمارا ادارہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صوبے کے دور دراز علاقوں تک ان مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدہ تربیت دی جائے اور فالو اپ رکھا جائے اس سلسلے میں ہمارے ڈاکٹر اور ہمارا عملہ پوری طرح تربیت یافتہ ہے اور وہ اپنا کام پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہا ہے ۔ اس ادارہ کی دیگر خوبیوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں پر آنے والے کسی شخص کو بھی انکار نہیں کیا جاتا خدمات کی فراہمی کیلئے پورا انتظام اور تعاون فراہم کیا جاتا ہے سندھ ریجن میں اس ادارے کا سب سے اہم دفتر بدین میں ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ادارے کے ساتھ لوگوں کی وابستگی اتنی گہری اور پختہ ہے کہ انہوں نے کراچی آفس کی بلڈنگ سمیت مختلف مقامات پر قیمتی اراضی اور جائیداد بھی ڈونیشن کر رکھی ہے یہ اس ادارے کی کارکردگی ساکھ اور اقدامات پر زبردست اور


غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی ہے ۔اس ادارے میں دو طرح سے لوگ خدمات انجام دے رہے ہیں گورننس کے شعبے میں وہ لوگ ہیں جو رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں جبکہ ایڈمنسٹریشن میں وہ لوگ ہیں جو کل وقتی یہاں پر ملازمت کر رہے ہیں اور میرٹ پر پروفیشنل انداز سے ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی اور تنزلی ہوتی ہے اس ادارے کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ اپنے ملازمین اور ادارے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ان کو اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ ایوارڈ اور تعریفی اسناد ملتی ہیں تنخواہ میں اضافہ اور انکریمنٹس دیے جاتے ہیں اس کے ہسپتالوں اور کلینکس میں خواتین کے حاملہ ہونے سے لے کر زچگی کے عمل کی تکمیل تک مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے ۔اس کے پیکیجز مارکیٹ کے مقابلے میں انتہائی سستے اور انتظامات انتہائی عمدہ ہیں آپریشن تھیٹر بھی موجود ہے اور ہر وقت ڈاکٹرز کی نگرانی اور تربیت یافتہ عملے کی دستیابی اس کی خصوصیت ہے ۔کراچی کے مختلف دور افتادہ علاقوں سے لے کر پورے صوبے کے مشکل اور دور دراز علاقوں میں یہ ادارہ اپنے وسائل کے مطابق بھرپور انداز سے شاندار خدمات انجام دے رہا ہے

۔اس ادارے کی پوری کوشش رہتی ہے کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے عوام میں شعور اور آگاہی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے اس سلسلے میں سیاست دانوں حکومتی شخصیات سول سوسائٹی اور میڈیا کے تعاون سے مختلف پروگراموں کو آگے بڑھایا جاتا ہے تعلیمی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن رکھا جاتا ہے نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ایف ایم ریڈیو چینل اور دیگر فورمز کے ذریعے پیغام پہنچایا جا رہا ہے سیمینار ورکشاپ اور موبائل کلینک سمیت مختلف طریقوں سے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اپنی خدمات ان کی دہلیز پر پہنچا نے سے لے کر انہیں اپنے کلینک لانے اور فالو اپ وزٹ پر یاد دہانی کرائی جاتی ہے مجموعی طور پر یہ ادارہ نہایت عمدہ خدمات انجام دے رہا ہے ۔ڈاکٹر سید عبد القیوم اور زبیر حمید نے اس ادارے کی کارکردگی اقدامات اور صوبے بھر میں آنے والے نتائج پر بہت عمدگی سے بریفنگ دی سال 2019 کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی جس کے اعدادوشمار خود اس ادارے کی کارکردگی اور شاندار نتائج کی عکاسی کرتے ہیں ۔یقینی طور پر یہ ایک قابل فخر خدمات انجام دینے والا ادارہ ہے اور اس ادارے سے وابستہ لوگ بہت محنتی ذہین اور زبردست صلاحیتوں کے حامل ہیں ان کی خدمات لائق تحسین اور قابل ستائش ہیں ۔
————
—————
رہنما (سابقہ ​​فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان یا ایف پی اے پی) نے 1953 میں خاندانی منصوبہ بندی ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف پی اے پی) کی حیثیت سے پاکستان میں غریب اور پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا شروع کردی۔

50 سال سے زیادہ لمبی کامیابیوں کے بعد ، ایف پی اے پی نے محسوس کیا کہ اس کا نام اس کے کام کی وسعت کو پوری طرح سے ظاہر نہیں کرتا ہے۔ اس نے اپنا نام ‘رہنما’ رکھا ، ایک اردو لفظ جس کا مطلب ہے ‘وہ جو راستہ دکھاتا ہے اور ہدایت دیتا ہے’۔

رہنما خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات فراہم کرنے اور بچوں کی پیدائش کے فاصلے اور چھوٹے کنبوں کے لئے وکالت کرنے میں پیش پیش تھا۔ بعد میں حکومت نے پاپولیشن ویلفیئر وزارت قائم کرکے اس مقصد کو قبول کرلیا۔

ایک دہائی کے فاصلے پر ، رہنما ایک ہی کلینک سے بڑھ کر ، کراچی میں ایک کمرے میں واقع ، بڑے پیمانے پر آپریشن میں ضلعی شاخوں کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ماڈل کلینک اور معلومات اور تعلیمی سہولیات کی پیش کش کرتی رہی۔ آج ، یہ نیٹ ورک تقریبا 5،000 سروس پوائنٹس پر کام کرتا ہے ، جس میں 118 مستقل کلینک ، 11 موبائل یونٹ ، 191 منسلک کلینک اور 2000 سے زیادہ برادری پر مبنی تقسیم کاروں / خدمات (سی بی ڈی / سی بی ایس) پر مشتمل ہے۔ یہ 2،143 سے زیادہ نجی معالجین کو حوالہ جات بھی سنبھالتا ہے۔

راہنما نے اعلی معیار کی ، سستی صحت کی خدمات تک رسائی بڑھانے کے لئے جدید پروگرام تیار کیے ہیں۔ اس نے جنسی اور تولیدی صحت (ایس آر ایچ) کے حقوق پر مبنی نقطہ نظر ، برادریوں (خاص طور پر خواتین اور جوان لڑکیوں) کے اندر مخصوص گروہوں کو بااختیار بنانے اور پاکستان میں سول سوسائٹی کی مضبوطی کی حمایت کی ہے۔ چونکہ کئی سالوں کے دوران جنسی اور تولیدی صحت اور حقوق (ایس آر ایچ آر) کا ایجنڈا بدل گیا ہے ، راہنوما نے سماجی و اقتصادی حالات اور صحت اور تندرستی کے درمیان براہ راست تعلق کی وجہ سے قومی ترقی اور غربت کے خاتمے کے تناظر میں تیزی سے ایس آر ایچ آر کو قبول کیا ہے
———————
Report-by-Salik-Majeed——-
e-mail—jeeveypakistan@Yahoo.com

whatsapp—–92-300-9253034