اگر کوئی ہیٹ اسڑوک سے متاثر ہوتا ہے تو اسے ٹھنڈے سائے میں منتقل کیا جانا چاہیے

کرا چی 02اپریل ۔سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ رفیق احمدبرڑو نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات نے سندھ، خصوصا کراچی ، حیدرآباد ، سکھر او ر دیگر شہروں میں ہیٹ اسڑوک کی لہر کی پیشگوئی کی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بوڑھے شہری ، بچے ، دل اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد حتیٰ کہ جانور بھی متاثر ہوسکتے ہیں لہذاعوام کو چاہیے احتیاطی تدابیراختیار کریںخاص طور پر صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے دوران دھوپ میں نہ نکلےں ، پانی ، جوس اور لسی کا استعمال زیادہ سے زیاد ہ کریں ۔سیکریٹری اطلاعات رفیق احمدبرڑو کامزید کہنا تھا کہ اگر کوئی ہیٹ اسڑوک سے متاثر ہوتا ہے تو اسے ٹھنڈے سائے میں منتقل کیا جانا چاہیے ، انہیں پانی ، جوس ، لسی ، یہاں تک کہ او آر ایس کا استعمال کروانا چاہیے۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ اور اپنے علاقے کے کمشنر سے رابطہ قائم کیا جائے۔ اس مقصد کے لئے حکومت سندھ نے خصوصی ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے جس کا نمبر 1299 ہے۔
ہینڈآ ﺅ ٹ نمبر 375۔۔۔  

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02اپریل 2021 محمد سلیم خا ن کےلئے محکمہ کے بہترین ڈائریکٹر کا ایوار ڈ ذوالفقا ر علی شیخ بہترین ڈپٹی ڈائریکٹر ،ما ر یہ یو نس بہترین سیکشن آفیسر قرا ر ایوار ڈ کا مقصد افسرا ن کی حوصلہ افزا ئی کر نا ہے ،ویب سا ئٹ کو فعال کیا جا رہا ہے ،رفیق احمد بر ڑو کرا چی 02اپریل ۔سیکریٹری اطلاعات رفیق احمد برڑو نے کہا ہے کہ افسران کی حوصلہ افزائی ان کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے جبکہ مسلسل تربیت سے انہیں ذمہ داریا ں بہتر طریقے سے ادا کرنے کا موقع ملتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر مہینے میں سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ کی تقسیم سے ان کی نہ صرف حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے محکمہ کی نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔سیکریٹری اطلاعات نے اس موقع پر مارچ کے مہینے میں بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ سینئر ڈائریکٹر محمد سلیم خان کو ،بہترین ڈپٹی ڈائریکٹر ذوالفقار علی شیخ اور بہترین سیکشن آفیسر کا ایوارڈ ا ماریہ یونس کو دیا گیا۔سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ محکمہ اطلاعات پر نہ صرف حکومت کی موثر تشہیر کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے بلکہ یہ میڈیا اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ افسران کی مسلسل تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیکریٹری اطلاعات نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض محنت، لگن اور دیانتداری سے انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کی ویب سائٹ www.information.sindh.gov.pkکو بتدریج فعال بنایا جارہا ہے، اخبارات کو جاری کیے جانے والے اشتہارات اس پر شائع کیے جانے کے بعد محکمہ مطبوعات کہ زیر انتظام شائع ہونے والے جرائد بھی شائع کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کا ہر افسر اور ہر ملازم ایک ذمہ داری رکھتا ہے اور وہ اسے بھرپور طریقے سے نبھا کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکتا ہے بلکہ محکمہ کی نیک نامی کا باعث بن سکتا ہے۔اس موقع پرڈ ائریکٹرز غلام الثقلین، اسلم پرویز جتوئی ، ذوالفقار علی شاہ ، محمد سلیم خان اختر سورہیو، عزیز احمد ہکھڑو، حزب اللہ میمن، محمد علی ریاض میمن، ظفر خان ، سیکشن افسران ماجد حمید شیخ ،نذیر احمد،اے ڈبلیو کلیری اور ماریہ یونس بھی موجود تھے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 376۔۔۔
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02اپریل 2021 سندھ حکومت نے فو ر ی طو ر پر بیس لا کھ کیسینو با ئیو ویکسین خریدنے کا آر ڈر دیدیا ہے۔سید نا صر حسین شاہ  سندھ حکومت تر قیا تی اور دیگر اخرا جا ت رو ک کر ویکسین خریدے گی۔صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ  وزیر اعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلا س میں مکمل لا ک ڈا ﺅ ن کر نے کی تجویز نہیں دی تھی۔بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب کرا چی 02اپریل ۔ صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے فو ر ی طو ر پر بیس لا کھ کیسینو با ئیو ویکسین خریدنے کا آر ڈر دیدیا ہے ہما ر ی کو شش تھی کہ ایک کروڑ ڈو زز خریدیں ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت تر قیا تی اور دیگر اخرا جا ت رو ک کر ویکسین خریدے گی تا کہ صو بے کی پو ر ی آبا دی کو ویکسین کی سہو لت فرا ہم کر کے اس مو ذی مر ض سے محفو ظ بنا یا جا سکے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برا ئے قا نو ن و ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے ہمر اہ پروو نشیل ٹا سک فو ر س کے اجلا س کے بعد پریس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر پارلیمانی سیکریٹری برا ئے صحت ایم پی اے قاسم سراج سومرو بھی مو جو د تھے ۔صوبا ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے این سی او سی کے اجلا س میں مکمل لا ک ڈا ﺅ ن کر نے کی تجویز نہیں دی تھی ،انہو ں نے بین الصو با ئی ٹرا نسپو ر ٹ14دن کے لئے بند کر نے کی با ت کی تھی جس کو رد نہیں کیا گیا تھا لیکن اس پر مزید مشا ور ت کی با ت کی گئی تھی ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ر ی کو شش تھی کہ کرو نا ویکسین چا ئنا سے ڈائریکٹ خریدیں لیکن بعض ایشو ز اور ڈر گ ریگو ریلٹری اتھا ر ٹی کی جا نب سے ویکسین کی قیمت کا تعین نہ کر نے کی وجہ سے اس میں رکا وٹینں آئیں ۔انہو ں نے کہا کہ کچھ رو ز قبل ڈریپ نے ویکسین کی قیمت مقرر کر دی ہے جس کے بعد ہم نے 20لا کھ خورا کیں خریدنے کا آر ڈر دیدیا ہے ۔صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ وفا قی حکومت کی جا نب سے ابھی تک اپنے فنڈز سے کرو نا ویکسین خریدنے کی کو ئی اطلا عا ت نے نہیں ہیں اور وہ چین سے ڈو نیشن میں ملنے والی ویکسین پر انحصا ر کر رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں کرو نا کی تیسری لہر میں مثبت کیسز میں خطر نا ک حد تک اضا فہ ہو رہا ہے سندھ حکومت این سی او سی کے فیصلو ں پر عمل درآمد کر رہی ہے اور جن علا قو ں میں کرو نا کیسز کا ریشو زیا دہ ہے وہاں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے جب کہ آج کے اجلا س میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کو اسکو لو ں سے متعلق اجلا س طلب کر کے فیصلہ کر نے کا ٹا سک دیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ صحا فی بھی فرنٹ لا ئن ور کرز ہیں ان کی ویکسینیشن کے لئے ڈویژنل ہیڈ کوار ٹر میں پریس کلب میں ویکسین کی سہولت فرا ہم کی جا ئے گی ۔ مشیر قا نو ن بیرسٹرمر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہرکے اثرات پنجا ب ،اسلام آبا د ،کے پی کے اور آزا د کشمیر میں خطر نا ک حد تک بڑ ھ چکے ہیں جہا ں مثبت کیسیز کا تنا سب 14سے 15 فیصد تک پہنچ گیا ہے لیکن سندھ اوربلوچستان میں کچھ حالات بہترہےں این سی اوسی کے اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم کوقائل کرنے کی کوشش کی کہ کچھ سخت فیصلے کرنے پڑیں گے سندھ حکومت نے مکمل لاک ڈاﺅن کی تجویز نہیں دی تھی۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے بین الصوبائی نقل و حر کت پرپابندی کی گزارش کی تھی لوگوں کی نقل وحرکت نہیں ہونی چاہیئے اسی طریقے سے وائرس بڑھتاہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ویکسینیشن کے عمل کومزید تیزکرنے اور عمرکی شرط ختم کرنے کی بات کی تھی تا کہ50سال سے کم عمر والے دل، کینسراوردیگرامراض میں مبتلا مریضوں کوویکسین فرا ہم کی جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے دن سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے میں متحرک رہی ہے ہم نے نجی کمپنیوں سے ویکسین منگوانے کے لئے وفاق سے اجازت مانگی ۔انہو ں نے کہا کہ ہم اپنی آبا دی کو تحفظ فرا ہم کر نے کے تما م اقدا ما ت کر رہے ہیں لیکن احتیاط کادامن تھامناہے ماسک پہننا پڑے گا۔ پہلی لہرکی طرح تیسری لہرکابھی مقابلہ کریں گے۔انہو ں نے کہا کہ ٹیسٹنگ صلاحیت کوبھی مزید آگے بڑھا رہے ہیں ۔اس مو قع پر صحا فیو ں کے سوالات کے جوابا ت دیتے ہو ئے صوبا ئی وزیر سید نا صر حسین شاہ نے کہا کہ ہماری طرف سے بلدیاتی انتخابات کی تیاری مکمل ہے ہم ان اداروں کومزید بااختیار کرنے کے لیے قانون سازی بھی تقریباً مکمل کر چکے ہیں.بلدیا تی اور ضمنی انتخا با ت سے متعلق این سی اوسی کے فیصلوں کی روشنی میں فیصلہ کریں گے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ جب سے ایم کیو ایم منتشر ہوئی انکے سیا سی سو چ رکھنے والے کا ر کنا ن مختلف جما عتو ں میں شامل ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی میں آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں پیپلز پارٹی میں شمولیت کر نے والے افراد پر کوئی جرائم کے کیسز نہیں ، یہاں کوئی لانڈری نہیں لگی ہوئی جو ہر کوئی صاف ہوجائے گا ہماری پارٹی میں صاف ستھرے اچھے لوگ آرہے ہیں ان کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں اردوبولنے والوں کوپیپلزپارٹی عزت دیتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ آوارہ کتو ں کے خلا ف ہم فوری طور پر ایک مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیںاس وقت سو ل سو سائٹی اور این جی اوز کے تعا ون سے اس مسئلے پر کا م کر رہے ہیں ۔اپو زیشن کے الزا ما ت بے بنیا د ہیں کتو ں کو نیو ٹرلا ئز کر نے کےلئے کو ئی فنڈ نہیں رکھا گیا ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ بلدیات کے40 سینئر افسران کو غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 377۔۔۔ایف ایچ بی

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02اپریل 2021 کراچی2اپریل۔سندھ کے وزیر بلدیات و اطلاعات ناصر حسین شاہ اور سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سنگل ڈوز کرونا ویکسین کا پہلا آرڈ دے رہی ہے کیونکہ سندھ حکومت صوبے کے ہر فرد کو ویکسینٹ کرنا چاھتی ہے وزیر اعلٰی سندھ نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر دو ہفتوں کی پابندی اور ویکسینیشن کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کی تجاویز دی ہیں تاکہ کورونا کا پھیلاو روکا جاسکے سندھ کابینہ نے مکمل لاک ڈاو ¿ن نہیں چاہتی وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت قاسم سراج سومرو بھی انکے ہمراہ تھے صوبائی مشیر بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے منگوائی جانے والی ویکیسن میں 20 لاکھ ڈوز ہونگے صوبے میں جہاں کرونا کی شدت زیادہ ہوگی وہاں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند کئے جائیں گے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مقابلے میں سندھ اور بلوچستان میں صورت حال بہتر ہے لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوٹا چاہئیے بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے مزید کہا کی وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کے اجلاس میں ویکسنیشن کا عمل تیز کرنے کیلئے عمر کی حد ختم کرنے کی تجویز دی تھی تاکہ دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی ویکیسینیشن مل سکے بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے بتایا کہ ڈریپ نے گذشتہ روز نجی چینی کمپنی سے ویکسین کی خریداری کیلئے قیمت مقرر کی ہے کیونکہ سائنو فارم چینی حکومت کی ویکسین ہے جو کسی صوبائی حکومت کو براہ راست نہیں ملتی احتیاط کادامن تھامناہے ماسک پہننا پڑے گا پہلی لہرکی طرح تیسری لہرکابھی مقابلہ کریں گے ٹیسٹنگ صلاحیت کوبھی مزید آگے بڑھائیں گے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت پہلے دن سے ایساوپیزپرعملدرآمد کرنے پرعمل کرتے رہے ہیں سائینوفارم چینی سرکارکی ویکسین ہے نجی کمپنیوں سے منگوانے کی وفاق سے اجازت مانگی ڈریپ نے کل ریٹ طے کیاہے ہم اپنی آبادی کوتحفظ فراہم کرنے کے تمام تراقدامات کررہے ہیں۔ لوگوں کے بین الصوبائی سفر پر کچھ وقت کے لئے پابندی ہونی چاہئیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ جب نیب میں پیش ہوئے تو ایک چھوٹا سا کمرہ تھا جس میں بیس بائیس لوگ تھے کراچی سے اسلام آباد گئے پھر واپس آئے اسی طرح کورونا بڑھتا ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی ٹھٹہ میں ریسکیوسروس شروع کی ہے کابینہ اجلاس میں نئی ایمبولینس کی خریداری کامعاملہ سامنے آیا تھا جلد نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی پاکستان میں ابھی بھی 0.4فیصدلوگ ویکسین لگواسکے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سب شہری ویکسینیٹ ہوں عدالتی فیصلوں کے بعد اگرعدالتیں کسی کوبری کرچکی ہوں توان کیسزکودوبارہ کھولنا غلط ہوگا پیپلزپارٹی قیادت کیسوں کاسامنہ کرتی رہی ہے اب بھی کریگی صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کتے کاٹنے کے واقعات میں کمی نہ لانے پر محکمہ بلدیات کے44 افسران کومعطل کرچکے ہیں اپوزیشن کے الزامات بے بنیاد ہیں کتوں کوکھسی کرنے کے لئے کوئی فنڈزنہیں رکھے گئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جب سے ایم کیو ایم اپنے لیڈر کی وجہ سے منتشر ہوئی تھی وہ متاثر ہوئی پیپلز پارٹی آنے والوں کو خوش آمدید کرے گی پیپلز پارٹی میں شمولیت رکھنے والے افراد پر کوئی جرائم کے کیسز نہیں یہاں کوئی لانڈری نہیں لگی ہوئی جو ہر کوئی صاف ہوجائے گا پیپلز پارٹی کے چئیرمین لسانیت پر یقین نہیں رکھتی پی ڈی ایم میں وقتی گرما گرمی ہے جو رہتی ہے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن بھی لڑے ہیں نااہل وفاقی حکومت کے خلاف ہم کھڑے ہوئے ہیں ان کی نیت یہ ہے کہ انہوں نے کشمیریوں کے خون کا سودا کیا ہماری موومنٹ اپنی جگہ پر قائم ہے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 378۔۔۔ایم آئی زیڈ

محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02اپریل 2021 سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے۔ڈی۔پی) کی اسکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں۔میر شبیر علی بجارانی وزیر برائے دیہی ترقی، معدنیات و معدنی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سال 2021 میں 5738.160 ملین روپے لاگت کی 61 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔صوبائی وزیر کو بریفنگ کراچی 02 اپریل۔صوبائی وزیر برائے معدنیات و معدنی ترقی، دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجیئرنگ میر شبیر علی بجارانی نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اور محکمہ دیہی ترقی کے افسران کو ہدایات دی ہیں کہ سا لانہ ترقیاتی پروگرام (اے۔ڈی۔پی) کی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اپنی ہدایات میں انہوں نے زور دیکر کہا کہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں فراہمی آب اور نکاسی آب کی اسکیموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ صحت و صفائی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔یہ ہدایات میر شبیر علی بجارانی نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں سندھ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والی ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے سیکریٹری سعید اعوان اور سندھ کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیہی ترقی کے سینئر افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقے میں چلنے والی اے ڈی پی اسکیموں پر کام کی رفتار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2021 میں 5738.160 ملین روپے لاگت کی 61 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر میر شبیر علی بجارانی نے متنبہ کیا کہ صوبے کی تمام ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کرنے کے لئے محنت کی جائے انہوں نے پوچھا کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے اسکیموں کے لئے بروقت فنڈز جاری کئے جانے کے باوجود کیا وجہ ہے کہ بعض اسکیموں پر کام رفتار کے مطابق نہیں چل رہا ؟ انہوں نے متنبہ کیا کہ جن اسکیموں میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ اور دیہی ترقی کے افسران کی سستی، کوتاہی یا غفلت پائی گئی تو ایسے افسران کو اس کی زمہ داری قبول کرنی ہوگی اور ایسے افسران کو ضابطے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چلنے والی اسکیموں کی بروقت تکمیل کے خواہاں ہیں لہذا عوامی بہبود کی ان اسکیموں میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر379۔۔۔ ایس اے این
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ02اپریل 2021 آٹزم پر آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ سید قاسم نوید قمر کراچی۔ 2 اپریل۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ شہری علاقوں میں آٹزم کے بارے میں کسی حد تک آگاہی موجود ہے لیکن دیہی علاقوں میں آٹزم کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے آٹزم بحالی کے عالمی دن کے موقع پر سینٹر فار آٹزم ری ہیبیٹیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر گلستان جوہر کراچی میں سینسری انٹیگریشن یونٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید محمد ادریس چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈاکٹر نبیلہ سومرو ، ڈاکٹر ارم اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ سی-آرٹس آٹزم سے متاثرہ بچوں کو بحالی اور مشاورت کی خدمات مفت فراہم کررہا ہے اور سرکاری شعبے میں پورے پاکستان میں یہ واحد ادارہ ہے جو سندھ سمیت ملک کے دیگر صوبوں کے بچوں کو بھی یہ سہولیات فراہم کررہا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ بہت جلد حیدرآباد میں بھی ایسی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس کے دائرہ کار کو صوبے کے دیگر حصوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آٹزم میں مبتلا بچوں کے ساتھ محبت اور نرمی کے ساتھ سلوک کرنا چاہئے۔ سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ سندھ حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا مفید اور فعال رکن بنانے اور ان کو وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کے قابل بنانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے معاشرے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور سندھ حکومت کا خصوصی افراد اور بچوں کے حقوق کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے تعاون کریں اور سلسلے میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 380۔۔۔ایس اے این