آئی ایم ایف کا شراکت دار ممالک کیلئے ممکنہ اضافی مالی امداد پر غور

مشرق وسطی ،شمالی افریقہ ،افغانستان او ر پاکستان کے وزراء اور گورنروں کے ایک آن لائن اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہرنے شرکت کی۔ اجلاس میں خطے کی معیشت پر کرونا وبا کے اثرات اور وبا کے انسانی اورمعاشی اثرات کو کم کرنے کیلئے ہونے والی پالیسی اصلاحات کے مضمرات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر Kristalina Georgievaنے کہا کہ اس بار معاشی بحالی تیز ہے کیونکہ تمام ممالک نے اب سیکھ لیا ہے کہ کس طرح اپنے مخصوص طریقے سے حالات سے نمٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی میں اضافے اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کوفروغ دینے میں سبز معیشت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے کورونا کے بعد کے تناظر میں معیشت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

Courtesy Gnn news