تیز ترین انٹرنیٹ ، پاکستانی صارفین کیلئے بڑی خبر

جنوبی بلوچستان میں 2 ارب روپے مالیت سے ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ پراجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ، تقریب میں وفاقی وزیرآئی ٹی سید امین الحق کی بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی اےعامرعظیم باجوہ،سیکرٹری آئی ٹی سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب یونیورسل سروس فنڈ کے ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیر امین الحق اور وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے معاہدے پر دستخط کئے

Courtesy Ary news