اقرا عزیز بندر یا کی طرح بالکل بھی نہیں لگتی،سوشل میڈیا صارفین نے اپنی پسندیدہ اسٹار کے حق میں ووٹ دے دیا


شوبز انڈسٹری کے لوگوں کی فین فالوونگ بہت زیادہ ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا کوئی بھی بیان،ویڈیو یا پھر حرکت جنگل کی آگ کی طرح ہر طرف پھیل جاتی ہے۔ انہی شخصیات میں سے اگر یاسر اور اقرا کی بات کی جائے تو ان کی شادی کے بعد سے تو ان کی جوڑی پر خاص طور پر نظر رکھی جاتی ہے۔اس وقت بھی ان دونوں میاں بیوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس کی وجہ سے دونوں سوشل میڈیا صارفین کے زیربحث ہیں۔
پاکستان کے معروف اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے اہلیہ، معروف اداکارہ اقرا عزیز کو رکشے کے پیچھے لٹکے بندر سے مشابہہ قرار دیا گیا

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھنے کے بعد مداحوں و فالوورز کی جانب سے خوب اقرا عزیز کی خوبصورتی کے گن گائے جا رہے ہیں اور ان کی طرف داری بھی کی جا رہی ہے۔
انٹرنیٹ پر یاسر حسین اور اقرا عزیز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکار جوڑی اپنی گاڑی میں موجود کہیں جا رہے ہیں اور راستے میں ٹریفک جام ہونے کے دوران اِن کی گاڑی کے آگے ایک رکشہ کھڑا ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رکشے کی پشت پر ایک بندر کا کھلونا لٹکا ہوا ہے۔ یاسر حسین کی جانب سے بندر کی ویڈیو بناتے ہوئے کیمرے کا رخ اقرا عزیز کی جانب موڑ دیا گیا ہے جس پر اقرا عزیز ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں کہ کیا یہ میں ہوں؟ جس پر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ بندر اور اقرا آپس میں بہت مِل رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں اقرا عزیز اور یاسر حسین کے مداحوں کی جانب سے خوب کمنٹس آ رہے ہیں جن میں زیادہ تر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اقرا عزیز کی طرف داری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اقرا عزیز بہت خوبصورت ہیں، وہ میک اپ کے بغیر بھی خوب جچ رہی ہیں