ضلع جنوبی میں جاری ترقی کے سفر میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدّت لارہے ہیں-ارشاد علی سوڈھر

کراچی۔ڈپٹی کمشنر وایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر نے کہاہے کہ ضلع جنوبی میں جاری ترقی کے سفر میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید جدّت لارہے ہیں ترقیاتی کاموں میں استعمال ہونے والی مشینری میں جدیدٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کرنے سے نہ صرف کام کے معیار میں مزید بہتری آرہی ہے بلکہ وقت کی بچت اور منصوبوں کے دیرپا ثمرات بھی حاصل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمشنرساؤتھ اختر علی شیخ کے ہمراہ گزری، شاہ رسول کالونی کی گلیوں میں پیوربلاکس لگانے اور کلفٹن بلاک 5 اور باتھائی لینڈ کی مختلف اسٹریٹس پر جاری سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائینے کے موقع پرکیا ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ سڑکیں درحقیقت ترقی کی منازل طے کرنے کا انتہائی اہم ذریعہ ہیں اور ذرائع مواصلات میں سڑکوں کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ہماری کوشش ہے کے عوام کے بلدیاتی مسائل کا مستقل حل ممکن بنایا جائے تاکہ ہم ایک جدید اورترقی یافتہ اقوام میں شامل ہوسکیں شاہراہ عبداللہ شاہ غازی کے فٹ پاتھوں پر کرب اسٹون اور پیوربلاکس لگانے کے کام کے معائینے کے موقع پرارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ کام کی رفتار اور مٹیریئل کے معیارپر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کسی بھی نوعیت کے ترقیاتی و مرمتی کاموں کی بروقت تکمیل سے ہی عوام انکے صحیح ثمرات سے مستفید ہوتے ہیں جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل ہی بلدیاتی سہولیات کو بہتربناسکتی ہے عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ انکی حفاظت اور صفائی ستھرائی کیلئے حکومتی اداروں سے تعاون کریں اس ضمن میں اپنے گھر گلی اور دوکان کے سامنے صفائی رکھنے سے پوری سڑک کی حفاظت کی جاسکتی ہے سڑکوں اور گلیوں میں کھدائی اور توڑپھوڑ سے اجتناب کریں تاکہ ان کاموں کادیرپا فائدہ آپ کو حاصل ہوسکے۔