سجاول میں نیشنل بنک عملے سرکاری ملازمین اور پیشنرز سے اپریل فول منایا،



سجاول: سجاول میں نیشنل بنک عملے سرکاری ملازمین اور پیشنرز سے اپریل فول منایا، یکم اپریل کو اے ٹی ایم بندکرکے تنخواہ داروں کو دربدرکردیا، کوروناایس اوپی کی دھجیاں اڑادیں ہیں سجاول میں نیشنل بینک کے اے ٹی ایم کو گذشتہ شام سے ہی خراب کردیاگیا جس کی وجہ سے گذشتہ شام سے تنخواہ دار سرکاری ملازمین اپنے اے ٹی ایم کارڈ ہاتھ میں لئے دربدر پھرتے رہے اور دیگر بنکوں کے اے ٹی ایم سے اپنی تنخواہ وصول کرسکے جبکہ یکم اپریل کو بھی بنک کے اندر چیک سے تنخواہ وصول کرنے کے لئے شدید گرمی میں بھی تنخواہ دار اور پیشنرز کی بھیڑجمع ہوگئی جو شام گئے تک جاری رہی ، اس موقع پر تنخواہ دار ملازمین نے اپنے شدید غم وغصہ کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ بنک عملہ سود خوروں کے ساتھ ملاہواہے ، سرکاری ملازمین کی ہرماہ تنخواہ سے قبل ہی اے ٹی ایم کو مصنوعی فالٹ دیکر خراب کردیاجاتاہے ، تاکہ جن سرکاری ملازمین نے سود پر ادھارلیاہے وہ اپنی تنخواہ نہ نکلوسکیں ، اور سود خوروں کے پاس انکے جمع کرائے گئے چیک پہلے کیش ہوسکیں ۔ سودی کاروبار سے عام اکائونٹ ہولڈر اور دیگرتنخواہ دار طبقہ بھی شدید متاثرہورہاہے ، جبکہ نیشنل بنک کی اے ٹی ایم سے کروڑوں روپے کی ٹرانکزشن بھی رک جاتی ہے ، جس سے بنک کی ساکھ اور کاروباربھی متاثرہورہاہے ، بنک کیشیراور دیگر عملے کی ملی بھگت سے مصنوعی خرابی کرکے بنک صارفین کو تنگ کیاجارہاہے ، علاوہ ازیں یکم تاریخ کو بنک میں رش بڑھ جانے سے شدید گرمی میں پریشانی کا سامنہ رہتاہے جبکہ کوروناکی وباکی خطرناک صورتحال میں بھی بنک میں کہیں بھی ایس او پی پر عمل نہیں کیاجارہاہے ، صارفین نے بنکنگ محتسب ، اسٹیٹ بنک اور نیشنل بنک کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سجاول نیشنل بنک میں عملے کی من مانی کا نوٹس لیکر اے ٹی ایم کی چوبیس گھنٹے بلاتعطل سروس فراہم کی جائے ۔