’ایوینجرز: اینڈگیم‘ کے مداح نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ہالی ووڈ فلم ’ایوینجرز: اینڈگیم‘ کے مداح نے فلم کو 191 بار دیکھ کر نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اگسٹن الانیس نامی ایک شخص نے ایوینجرز: اینڈگیم 191 مرتبہ سینما میں جا کر دیکھنے کا مندرف اعزاز اپنے نام کرلیا۔

‘ ایوینجرز : اینڈگیم ـ’ کے امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اگسٹن الانیس نامی مداح نے مارول اسٹوڈیوز کی اس سپر ہیرو فلم کو تھیٹر جا کر 191 بار دیکھا جس کے بعد اگسٹن الانیس کا نام اس منفرد ریکارڈ کے لیےگنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اب ’موسٹ سینما پروڈکشن اٹینڈڈ -سی سیم فلم ریکارڈ‘ کا سرٹیفیکیٹ اگسٹن الانیس کو دے دیا گیا ہے۔

اگسٹن الانیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شئیرکی جس میں و ہ اپنا ’موسٹ سینما پروڈکشن اٹینڈڈ -سی سیم فلم ریکارڈ‘ تھامے نظر آرہے ہیں
ایوینجرز: اینڈگیم اب تک کی دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم رہی ہے۔ تاہم فلم ‘اوتارـ’ نے چین میں دوبارہ ریلیز کے بعد ’اینڈگیم‘ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔