وزیربلدیات و چیئرمین واٹربورڈ کی ہدایات پر شہر کیلئے دستیاب پانی کی شہریوں کو فراہمی او ر اسکی منصفانہ تقسیم کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں : اسد اللہ خان

کراچی  : واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹراسداللہ خان نے کہا ہے کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصرحسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ شہر کیلئے دستیاب پانی کی شہریوں کو فراہمی او ر اس کی منصفانہ تقسیم کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لارہا ہے، موسم کی حدت میں اضافہ کے پیش نظرشہر کے تمام علاقوں خصوصاً بلندی پر واقع آبادیوں کو فراہمی آب کیلئے خصوصی انتظامات کیئے جارہے ہیں،پانی کی لائنوں کے رساؤ کو روکنے کیلئے واٹربورڈ کا عملہ دن رات مصروف ہے،ناغہ سسٹم پر نفاذ کو سوفیصدیقینی بنایاجارہا ہے،شہری پانی کا استعمال کفایت سے کریں،منتخب وشہری نمائندے اس ضمن میں واٹربورڈ سے تعاون کریں،یہ بات انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے اراکین اسمبلی سیدآغارفیع اللہ،عالمگیر خان،ارسلان تاج،آفتاب جہانگیر،سماجی،سیاسی،شخصیات وعوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کو شہر کی طلب سے کہیں کم پانی دستیاب ہے، اس پانی کو ملک کے سب سے بڑے اور کثیرآبادی والے شہر کے مکینوں میں منصفانہ تقسیم کیلئے تمام تروسائل اورصلاحتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں،شہر میں قائم ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،پانی کی شہریوں خصوصاً بلندی اور شہر کے آخری سرے پر واقع آبادیوں تک فراہمی کے نظام پر کڑی نگاہ رکھی جارہی ہے، حب کینال سمیت دیگر کینالوں کی صفائی پابندی سے کی جارہی ہے ان سے خوردروپودے،جھاڑیاں،گھاس،ریت،کائی،مٹی اور دیگر اشیاء نکال کرپانی کی روانی کو بڑھایا جارہا ہے،واٹربورڈکے اہم پمپنگ اسٹیشنز سمیت تقسیم آب کے شہر میں قائم 156سے زائد پمپنگ اسٹیشن کو طے شدہ وقت کے مطابق چلایا جارہا ہے،شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ شہر کیلئے اس کی طلب سے کہیں کم پانی کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کفایت سے استعمال کریں تاکہ ان کا بچایا ہواپانی دیگر شہریوں تک بھی پہنچ سکے، منتخب نمائندے شہری،فلاحی وسماجی تنظیمیں شعورکی بیداری اورپانی کے ضیاع کو روکنے کے ضمن میں واٹربورڈ سے تعاون کریں،پانی کی لائنوں میں پیدا ہونے والے رساؤ کے خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کے مرکزی کمپلین سینٹرکے فون نمبر021-99245138-40پراطلاع دیں،اس موقع پر اراکین اسمبلی اور ملاقات کیلئے آنے والے دیگر افراد نے ایم ڈی واٹربورڈ کو فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا،ایم ڈی واٹربورڈ نے موقع پر موجود افسران کو ان مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے۔