پاکستان ریلوے کراچی نے مارچ کے مہینے میں 21,766 ریکارڈ ویگن لوڈ کرکے دو ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا

ماہ مارچ میں ر یکارڈ21766 ویگن لوڈ

کراچی (خبر نگار)پاکستان ریلوے کراچی نے مارچ کے مہینے میں 21,766 ریکارڈ ویگن لوڈ کرکے دو ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا ہے۔ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں محکمے نے 21,470 ویگن لوڈ کر کے 2.04 ارب روپے کمائے تھے۔یوسف والہ فریٹ سروس میں بھی لوڈنگ اور کمائی کے معاملے میں بہترین کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ ریلوے نے پورے مہینے میں 5400 ویگن لوڈ کیں اور 1.32 ارب روپے کی آمدنی ہوئی جو جولائی 2018 میں لوڈ کی جانے والی 6,165 ویگن اور 1.36 ارب روپے کے منافع کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔ البتہ ریلوے نے ایک ہی دن میں یوسف والہ کے لیئے ڈھائی گنا زیادہ یعنی مجموعی طور پر 392 ویگن لوڈ کیں جو اس سے قبل کبھی نہیں کی گئیں تھیں۔مارچ کے مہینے کی کارکردگی پر افسران اور ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈی ایس کراچی محمد حنیف گل نے کہا کہ کراچی ڈویژن فریٹ آمدنی کو دگنا کرنے کے عزم پر رواں دواں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مہینوں میں اس کارکردگی کو دوہرانے کے ساتھ اس میں مزید بہتری کی کوشش بھی کی جائیگی۔
——————–

ریلوے گارڈ خادم حسین کے اعزاز میں تقریب
Apr 01, 2021
سکھر (بیورو رپورٹ) آل پاکستان ریلوے گارڈ ایسوسی ایشن سکھر ڈویژن کی جانب سے ریٹائرڈ گارڈ خادم حسین کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی، ریٹائرڈ ملازمین کا روہڑی اسٹیشن آمد کے موقع پر شاندار استقبال کر کے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور انہیں تقریب ہال میں لایا گیا تقریب میں صدر گارڈ ایسوسی ایشن سکھر عبدالقادر مہر، جنرل سیکریٹری خالد فاروقی ، جوئنٹ سیکریٹری جواد احمد عباسی، جبکہ مرکزی چیئرمین مشتقاق احمد برڑودیگر نے شرکت کی اور ریٹائرڈ گارڈز کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔