کتوں کے کاٹنے پر ذمہ دار محکمہ بلدیات ہوگا،

سندھ میں سگ گزیدگی کے واقعات کا معاملہ ۔سندھ ہائی کورٹ سکھر میں سماعت کے موقع پر سیکرٹری بلدیات نے عدالت میں تحریری طور پر ذمہ داری لے لی ،کتوں کے لوگوں کو کاٹنے کا ذمہ دار محکمہ بلدیات ہوگا، کتے کے کاٹنے سے اموات ہوئیں یا کوئی زخمی ہوا اس کا معاوضہ ادا کیا جائے گا، عدالت کی جانب سے دائر پٹیشن کو خارج کر دیا گیا۔