جامعہ کراچی میں الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی، معاہدے پر دستخط

جامعہ کراچی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔ مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور این ٹی ایس لاجسٹک کے چیف ایگزیکیٹوآفیسر محمد عمرنعمان نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کے مطابق این ٹی ایس لاجسٹک جامعہ کراچی کے طلبہ کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے الیکٹر ک گاڑیاں فراہم کرے گی جس کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 تا23 سیٹوں پر مشتمل مختلف الیکٹرک گاڑیاں چلائی جائیں گی اوران گاڑیوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔