دولہا کار حادثے میں جاں بحق

حیدرآباد میں خوشی کا گھر ماتم میں تبدیل ہوگیا، کراچی شادی کے لئے آنے والا دولہا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوری آباد کے قریب دولہا کی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ دولہا جنید جاں بحق جبکہ، 4 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد حیدرآباد سے ملیر آ رہے تھے، جاں بحق دولہا اور زخمی حیدرآباد میں چھوٹی گھٹی کے رہائشی ہیں

https://jang.com.pk/news/905793