عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اداکار کے ہمراہ اُن کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عثمان مختار نے اپنے نکاح کے لیے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ اُن کی اہلیہ نے خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

عثمان مختار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اہلیہ سے مخاطب ہوتے پوئے لکھا کہ ’زنیرا انعام خان! مجھے دُنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

اداکار نے لکھا کہ ’میں ایک طویل عرصے سے اس طرح کی خوشی محسوس نہیں کی، آپ میرے ہر اچھے برے لمحوں میں میرے ساتھ تھیں اور میرا سہارا بنیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کو اپنی زندگی میں پاکر خود کو ایک خوش نصیب انسان سمجھتا ہوں۔‘

عثمان مختار نے دُنیا سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ڈئیر ورلڈ! میں نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کی جبکہ ہماری شادی کے لیے بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جو کہ 2 اپریل کو ہونی تھی۔‘

عثمان مختار کورونا وائرس میں مبتلا

اداکار نے لکھا کہ ’چونکہ یکم اپریل سے لاک ڈاؤن لگ رہا ہے تو ہم نے ایک چھوٹی سے تقریب میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام کورونا ایس او پیز کا بھی خیال رکھا۔‘

اُنہوں نے دُعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری اس نئی زندگی کی شروعات کے لیے آپ سب کی دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ عثمان مختار پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے اداکار ہیں، ان کے مقبول ترین ڈرامہ میں ’انا‘ اور ’ثبات‘ شامل ہیں۔

https://jang.com.pk/news/905755