ڈیجیٹل پاکستان ویژن، اہداف کی تکمیل کیلئے وزارت آئی ٹی کی رفتار پر وزیر اعظم ٹاسک فورس کا اظہار اطمینان

وزارت آئی ٹی کی کارکردگی /وزیراعظم ٹاسک فورس اجلاس
• آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کیلئے مختلف پالیسیوں اور پراجیکٹس کی تکمیل سے ڈیجیٹلائزیشن سہل ہوجائے گی، ٹاسک فورس
• ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کیلئے بین الاقوامی معیار کے تحت وزارت میں اصلاحات کی گئیں، وفاقی وزیر آئی ٹی
• رابطوں کا جال بچھانے اور تیز ترین انٹرنیٹ سروسز کے لیئے اربوں روپے کے پراجیکٹس شروع کیئے، امین الحق
• پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل ، پاکستان کی پہلی کلاؤڈ پالیسی، نیشنل سائبر سیکیورٹی پالیسی حتمی مراحل میں ہیں، امین الحق
• رائٹ آف وے پالیسی ، ٹیلی کام سیکٹر کو انڈسٹری بنانے، ٹیکسوں میں کمی، ایز آف ڈوئنگ بزنس کی منظوری ہوئی، امین الحق
• وفاقی وزیر آئی ٹی کا ایف بی آر کی جانب سے آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر کو جاری کردہ ٹیکس نوٹسز کے اجراء پر اظہار تشویش
• انڈسٹری کے لوگوں اور سرمایہ کاروں میں سراسیمگی پھیل نے کے علاوہ سرمایہ کاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے، امین الحق