وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس سندھ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیراعلیٰ سندھ 
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس سندھ،  اے پی جے کےنومنتخب عہدیداران کو مبارک باد، سید مراد علی شاہ نے اے پی جے کے نو منتخب صدر ارباب چانڈیو، سیکریٹری جنرل وکیل راوَ سمیت تمام عہدیدارن کو مبارکباد دی۔ سندھ اسمبلی میں ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس سندھ،  اے پی جے  کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ امید ہے نو منتخب عہدیداران آزادیِ اظہار اور اپنے ممبران کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرینگے۔


وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برا ئے انسانی حقوق
ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس سندھ،  اے پی جے کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے اے پی جے کے صدر ارباب چانڈیو، سیکریٹری جنرل وکیل راوَ سمیت تمام عہدیدارن کو مبارکباد دی، امید ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں صحافیوں کی تنظیم جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی، جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی مضبوطی میں صحافیوں کا اہم کردار ہے۔ 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں