ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس سندھ،  اے پی جے کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیمو کریٹس نے میدان مار لیا – تمام امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئے

کراچی – کراچی پریس کلب میں ہفتے کے روز خزانچی اور گورننگ باڈی کے سات ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ صبح دس بجے سے پانچ بجے تک جاری رہی۔ الیکشن کمیٹی کے ارکان کنوینئر طاہر حسن خان ، رکن شاہد غزالی اور شمس کیریو نے انتخانی عمل کی نگرانی کی۔ انتخابات میں دو سو پینتالیس ممبران میں سے ایک سو تیس ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا الیکشن کمیٹی نے پریس کلب کے ابراہیم جلیس ہال میں اے پی جے کے ممبران کی موجودگی میں نتائج کا اعلان کیا اس موقع پر نو منتخب صدر ارباب چانڈیو، سیکرٹری جنرل وکیل راؤ، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری ارمان صابر، نائب صدر سعید سر بازی، پی ایف یو جے سعید جان بلوچ ، کے یو جے دستور عارف خان، پیپ کے سیکرٹری عارف جئے جا اور سی آر اے کے شاہد انجم نے بھی خطاب کیا۔ نتائج کے مطابق اقتدار انور خزانچی اور گورننگ باڈی کے لئے منیر ساقی، سعید لاشاری، خورشید رحمانی، عمیمہ ملک، ذوالفقار تنیو، ارشد محمود اور عبدالقادر لاشاری منتخب قرار پائے جبکہ ارباب چانڈیو صدر، وکیل راؤ سیکریٹری جنرل ، اکرم بلوچ سینئر نائب صدر ، نائب صدر شہزاد میمن،


سینئر جوائنٹ سیکریٹری اے کے محسن، جوائنٹ سیکریٹری لیاقت مغل اور سیکرٹری اطلاعات حفیظ بلوچ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب قرار پائے تھے۔نومنتخب عہدیداران نے منصفانہ الیکشن کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر الیکشن کمیٹی اور پریس کلب انتظامیہ سے تشکر کا اظہار کیا۔ نومنتخب صدر ارباب چانڈیو اور سیکریٹری جنرل وکیل راؤ نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے تمام ارکان ووٹرز سے تشکر کا اظہار کیا اور عزم کیا کہ وہ انکے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ سینئر صحافیوں نے جس طرح انتخابی عمل میں شریک ہوکراعتماد کا اظہار کیا اس کے لئے وہ ان کے انتہائی مشکورہیں ہم تمام تنازعات کو بھلا کر جمہوری عمل کا حصہ بنے اور تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ علاوہ ازیں اے پی جے کے سالانہ اور اساسی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات و جنرل سیکریٹری فنکشنل لیگ سردار رحیم، ارکان اسمبلی حسنین مرزا، نصرت سحر عباسی، ڈاکٹر رفیق بانبھن، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے میاں اسلم، فیضان سمیت دیگر عہدیداران نے کامیابی پر اے پی جے کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا کہ امید ہے کہ نو منتخب عہیدیدران اپنے ممبران کی فلاح و بہبود اور مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے۔


[supsystic-gallery id=93]

اپنا تبصرہ بھیجیں