وزیر خزانہ کی تبدیلی سے معیشت بہتر نہیں ہوگی


کراچی (رپورٹ میاں طارق جاوید)وزیر خزانہ کی تبدیلی سے معیشت بہتر نہیں ہوگی موجود حکومت پاکستان کی نااہل اور ناکام ترین حکومت ہے 24 گھنٹوں میں ملکی معیشت کو بہتری کی جانب گامزن کیا جا سکتا ہے ایک سال کے لئے پاکستانی قوم کیلئے 10 ہزار ارب کا ریلیف پیکج بغیر قرضوں کے دیا جاسکتاہے جبکہ مہنگائی میں 50 فیصد کمی اور ایک سال میں۔ 8 ہزار ارب کا ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا جا سکتا ہے پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے بغیر سود قرضے بھی دئے جا سکتے ہیںان خیالات کا اظہار معروف ماہر معاشیات محمد ہارون حسن فتہ نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا محمد ہارون حسن فتہ نے کہا ہے پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کرپشن اور نااہلی ملک دیوالئے کی جانب لے جارہے ہیں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ پاکستان کی معیشت کو ڈبو کر سائیڈ پر ہو گئے 20 ستمبر کو ایف بی آر میں دی گئ میری بریفنگ پر اگر تھوڑی توجہ دی جاتی تو آج ملک کی یہ حالات نہ ہوتے ۔حکمرانوں کی جہالت کی وجہ سے 6 سوملین ڈالرز کے لئے پوری قوم کو مہنگائی کے جہنم میں جھونک دیا اور پاکستان کو آئی ایم ایف کا دست نگر بنا دیا گیا اللّٰہ کے کرم سے اس مملکت خدادا میں بے پناہ وسائل موجود ہیں صرف پالیسیاں بدلنے کی ضرورت ہے بغیر قرضوں کے پاکستان 5 سال کے عرصے میں مضبوط معیشت اور مضبوط دفاعی کے ساتھ دنیا کے تیز ترین ترقی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا ہارون حسن فتہ نے مزید کہا کہ ٹیکس اہداف 8ہزار سے 12ہراز تک لیجانا کوئی مسلئہ نہِیں ہے میری بنائی گئی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد سے 10 سال میں پاکستان کو قائد اعظم کے خوابوں کی تعبیر کی صورت میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے مہنگائی میں کمی چینی گھئ اٹا پٹرول سیمت تمام اشیاء کی قیمتوں کو صرف صرف ایک رات میں 20 سے 40 تک کم کیا جاسکتا ہے جس کے لئے آئی ایم ایف ،ورلڈ بنک ،یا ملکی بینکوں یا اسٹیٹ بینک کے قرضوں کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ آیف بی آر کو متحرک کرنا ہو گا ایک سوال کے جواب میں ہارون حسن فتہ نے کہا کہ کوویڈ 19 کے عالمی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں لیکن پاکستان پر رب کا خصوصی کرم ہے میری پالیسیوں پر عملدرآمد سے ہر پاکستانی کو فری ویکسین فراہم کی جائے گی ،فوج اور مضبوط دفاعی کیلئے دفاعی بجٹ میں 100 فیصد اضافہ بہت ضروری ہے کیونکہ ہماری مسلح افواج کو علاقائی اور عالمی چلنجیوں کا سامنا ہے ہارون حسن فتہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پالیسیاں اور ان پر فوری طور پر عملدرآمد سے صرف دس سال کے اندر پاکستان میں ہر گھر میں بجلی گیس اور فون کی سہولت مفت فراہم ہو رہی ہونگی اور ہر پاکستانی کے پاس رہائش کے لئے اپنا گھر ہو گا جو حکومت آرڈننیسوں پر چل رہی ہو ،عدالت حکم امتناع پر چل رہی ہو اس کو حکومت کا کوئی حق نہیں ،اسٹلشمنٹ ہوش کے ناخن لے مزید دیر پاکستان کی تو یہ حکمران معیشت اور دفاعی کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو گی