کراچی۔ جامعات کے پروچانسلر و مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ کی جامعات میں ترقیاتی اسکیموں کے متعلق اجلاس۔

اجلاس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز علم الدین بلو سمیت جامعات کے وائیس چانسلرز، پراجیکٹ ڈاریکٹرز سمیت متعلقہ افسران کی شرکت ۔

کراچی۔ مشیر جامعات نثار کھوڑو کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، شھید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا اور کراچی یونیورسٹی میں ترقیاتی اسکیموں پر فنڈز کے اجراء کے باوجود مختلف ترقیاتی اسکیموں پر کام نہ ہونے پر برھمی کا اظھار۔

کراچی۔ متعدد یونیورسٹیز فنڈز کے اجراء کے باجود ترقیاتی اسکمیوں پر صرف 25 فیصد کام کر سکیں۔ فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ۔

کراچی۔ یونیورسٹیز انتظامیہ ترقیاتی اسکیموں پر سست روی کے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکیں۔

کراچی۔ جامعات میں ترقیاتی اسکیموں پر فنڈز کے اجراء کے باجود کام نہ کیوں نہیں ہو رہا۔ فنڈز لیپس کسی صورت نہیں چاھتے کچھ بھی کریں ترقیاتی اسکیموں پر ھر صورت کام شروع کرائیں۔ نثار کھوڑو کی یونیورسٹیز انتظامیہ کو ھدایت

کراچی۔ اجلاس میں جامعات کے اندر ترقیاتی اسکیموں کو وقت پر مکمل کرانے کے لئے محکمے میں پروجیکٹ مئنیجمنٹ یونٹ کے قیام کا فیصلہ۔

کراچی۔ شھید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا میں آدیٹوریم ھال ،کلاس رومز میں سھولیات سمیت سٹی کئمپس کی تعمیر کے لئے 200 ملین روپے کی اسکیم کے لئے 104 ملیں روپے جاری ہونے کے باجود یونیورسٹی انتظامیہ صرف 51 ملین روپے خرچ کر سکی۔ 50 ملین سے زائد کی رقم یونیورسٹی انتظامیہ ترقیاتی کاموں پر تاحال خرچ نہیں کر سکی ہے۔

کراچی۔لا یونیورسٹی کو 100 ملین جاری ہونے ہیں مگر یونیورسٹی انتظامیہ 50 ملین روپے فنڈز موجود ہونے پر بھی ترقیاتی کاموں پر ابھی تک یہ رقم خرچ کیوں نہیں کر سکی ہے اگر ترقیاتی کام نہیں کرواسکتے تو پہر بقیہ 100 ملین کیسے جاری کرسکینگے۔ ایک ماہ میں ترقیاتی کام کو مکمل کرکے رپورٹ دیں۔ نثار کھوڑو کی لا یونیورسٹی انتظامیہ کو ھدایت

کراچی۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں گرلز ھاسٹل اور اکیڈمک بلاکس کی تعمیر اور اپ گریڈیشن کے لئے 2015ع میں 791 ملین روپے کی اسکیم پر رواں سال 130 ملین روپے مختص کئے گئے جس میں سے 30 ملین روپے جاری ہونے کے باجود اس اسکیم پر کوئی کام شروع نہیں ہو سکا۔

کراچی. جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ اسکیم پر ترقیاتی کام کے لئے الگ سے تاحال کوئی بئنک اکاؤنٹ نہیں کھول سکی۔۔

کراچی. نثار کھوڑو کا یونیورسٹی انتظامیہ پر برھمی کا اظھار۔ اگر یونیورسٹی انتظامیہ ترقیاتی اسکیم کے لئے اکاؤنٹ نہیں کھول سکتی تو پہر کام کیا کرینگے۔ نثار کھوڑو کی یونیورسٹی انتظامیہ سے وضاحت طلب۔

کراچی۔ نثار کھوڑو کا کراچی یونیورسٹی میں شھید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کا کام 2017ع سے بند پڑے ہونے ہر بھی برھمی کا اظھار۔

کراچی۔۔۔کراچی یونیورسٹی انتظامیہ شھید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کی تعمیر کے کام کے لئے تاحال کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل نہیں کرسکی۔۔

کراچی۔ 442 ملین روپے کی 2014ع کی اس اسکیم پر 177 ملین روپے کے اجراء سے انتظامیہ 2016ع تک صرف 164 ملین روپے خرچ کر سکی اور اس اس اسکیم کا کام 2017ع سے بند پڑا ہوا ہے۔

کراچی۔ کراچی یونیورسٹی میں شھید بینظیر بھٹو چیئر اور کنوینشن سینٹر کے تعمیر کے کام پر رواں سال 17 ملین روپے جاری کرنے کے باجود یونیورسٹی انتظامیہ تعمیراتی کام کے لئے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کر سکی۔

کراچی۔ صوبائی مشیر جامعات کی تمام جامعات کو سست روی کا شکار ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ھدایت کردی۔

کراچی۔ جامعات میں ترقیاتی اسکیموں کا خود وزٹ کرکے جائزہ لوں گا اسکیموں پر سست روی غفلت اور کوتاھی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نثار کھوڑو