وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے شب برات پر شہر بھر خصوصاً قبرستانوں میں فراہمی و ئکاسی آب کے خصوصی انتظامات کو ممکئ بنایا

کراچی  : وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے شب برات کے موقع پر شہر بھر خصوصاً قبرستانوں اور ان کے قریبی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کیئے تھے،واٹربورڈ کے تمام شعبہ جات کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں میں پیدا ہونے والے رساؤ کو بندکرنے کے ساتھ ساتھ سیوریج اوورفلو کی شکایات کے خاتمہ، ٹینکروں کے ذریعہ قبرستانوں کے راستوں پر فلاحی ومذہبی جماعتوں وتنظیموں کے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں،سبیلوں اور مساجدکوپانی کی فراہمی ممکن بنائی،ایم ڈی واٹربورڈکی ہدایات پر ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے متعلقہ ایگزیکٹوانجینئرز اور دیگر عملے کے ساتھ شہر بھرکے قبرستانوں کے اطراف کا جائزہ لیا، شب برات کے موقع پر شہر کے تمام قبرستانوں کے داخلی وخارجی راستوں پر ممکنہ سیوریج اوورفلوکے فوری خاتمہ کیلئے واٹربورڈ کی جدید سیورکلینگ وجیٹنگ مشینیں بھی ضروری عملے سمیت موجودتھیں،واٹربورڈ ٹینکرز اینڈہائیڈرنٹس سیل نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ہائیڈرنٹس سیل اورایم ڈی واٹربورڈ کے فوکل پرسن برائے ٹینکرز سروسز کی نگرانی میں ایئر پورٹ قبرستان،وادی حسین، سعدی ٹاؤن،اسکیم 33،پہلوان گوٹھ قبرستان،یاسین آباد، حاجی لیموگوٹھ،گلشن اقبال،پاپوش نگر، شاہ محمد قبرستان انڈاموڑ،سخی حسن،اسماعیل گوٹھ لانڈھی،سندھ جماعت ہائی وے،چوکنڈی قبرستان نیشنل ہائی وے ،شیرپاؤ،میوہ شاہ،فردوس کالونی اور لیاقت آباد سی ون ایریا قبرستان کے راستوں پر اور بلندی پر واقع علاقوں کی مساجد پرپانی سے بھرے سیکڑوں ٹینکرپہنچائے تھے،اس کے علاوہ کورنگی، لانڈھی،شاہ فیصل،ملیر، گلستان جوہر،گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، لیاقت آبا، ناظم آباد، پاک کالونی،اورنگی ٹاؤن،قصبہ کالونی،نارتھ کراچی، نیوکراچی، لیاری، بفر زون، آگرہ تاج کالونی،چاکیوارہ،رامسوامی، رنچھوڑ لائن، ناتھاخان گوٹھ، لسبیلہ،پٹیل پاڑہ،گلشن معمار، احسن آباد،فردوس کالونی،صدر، لی مارکیٹ، برنس روڈ، حقانی چوک، کارساز، چنیسر گوٹھ، شیر شاہ،بلدیہ سمیت شہر کے تمام علاقوں کی مساجدکے اطراف نکاسی آب کے خصوصی اقدامات کیئے گئے تھے،علاوہ ازیں واٹربورڈ کے شعبہ واٹرڈسٹری بیوشن، بلک، واٹرٹرنک مین،الیکٹریکل اینڈ مکینیکل (واٹروسیوریج) نے شہرمیں معمول کے مطابق پانی کی فراہمی ومنصفانہ تقسیم کیلئے بھی فول پروف اقدامات کیئے تھے، پیر کو ایم ڈی واٹربورڈ اسدااللہ خان نے شب برات پر واٹربورڈ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ افسران کا اجلاس بھی طلب کرلیا تھا،اجلاس میں واٹربورڈ کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر غورخوض ہوا۔