مہتاب اکبر راشدی کی کتاب کل آج اور کل

تعلیم، ادب ،صحافت اور سماجی حلقوں کی ہر دلعزیز شخصیت مہتاب اکبر راشدی کے سندھی اخبارات میں شائع ہونے والے کالموں کے مجموعے کو پیکاک پبلشرز کراچی نے دو والیم میں کتابی شکل دی ہے یہ کتاب کل آج اور کل کے عنوان سے سندھی میں زبان میں شائع کی گئی ہے اس کتاب کو مہتاب اکبر راشدی نے اپنے شوہر اکبرراشدی کے نام کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میری زندگی کےساتھی اکبر راشدی جن کے ساتھ کی بدولت مہتاب مہتاب بنی۔
اس کتاب کا سرورق مہتاب اکبر راشدی کے صاحبزادے صہیب اکبر راشدی نے تیار کیا ہے لے آؤٹ سید آفاق شاہ ۔کتاب جنوری 2021 میں شائع ہوئی ہے ۔کتاب کے بارے میں شیخ عزیز اور یوسف شاہین نے خصوصی طور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے ۔کتاب میں شائع ہونے والے مختلف کالموں میں مہتاب اکبر راشدی نے اپنے مخصوص انداز میں معاشرے کے انتہائی اہم سماجی سیاسی ادبی کی تعلیمی اور دیگر موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے یہ کتاب اپنے قاری پر ایک سحر طاری کر دیتی ہے یقینی طور پر یہ ایک نہایت اہم اور پڑھنے کے لائق کتاب ہے ۔
جو لوگ کتاب دوست ہیں اور انہیں اپنی کتاب دوستی پر ناز ہے ان کے لیے خاص طور پر یہ ایک نادر اور نایاب کتاب ہے