کل سے اسلام آباد کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند

کل سے اسلام آباد کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی سکولوں کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے 11اپریل تک تمام قسم کی تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بند کردی جائیں اورامتحانات بھی نہ لیے جائیں ۔ یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی خصوصی تجاویز کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ فیصلےکی رو سے پرائیویٹ
و سرکاری سکولوں کو سٹاف کو بھی بلوانے کی اجازت نہیں ہوگی اورسکول مکمل طورپر بند رہیں گے۔فیصلے کا اطلاق کل 29مارچ 2021سے ہوگا۔ واضح رہےکہ اس سے قبل 15مارچ سے 28مارچ تک سکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا اور اس کے بعد سکولوں کی بندش کے فیصلے کی توسیع 11اپریل تک کی گئی تھی تاہم کئی بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے تعلیمی اداروں کو بند نہیں کیا تھا
https://dailyausaf.com/pakistan/news-202103-96146.html