وزیراعظم کی مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایات ہوا میں اڑا دی گئیں

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی تھی کہ رمضان المبارک کے حوالے سے مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے رمضان بازاروں میں ضروری اشیاء پر سبسڈی دی جائے اور باقی اشیاء کی تھوک ریٹ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔لیکن بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کو شکایت ہے کہ وزیراعظم کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ہے بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں میں کمی تو دور کی بات ان کی وہ قیمتیں برقرار بھی نہیں رہ سکیں جو اپریل کے مہینے میں مقرر تھی مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے حکومت کی جانب سےسینکڑوں سستے بازاروں میں اشیاء سستے داموں دستیاب ہونے کے دعوے صرف دعوے ہی ثابت ہوئے ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا اور روکنے والا یا کنٹرول کرنے والا نظر نہیں آتا پھل سبزیاں گوشت مرغی انڈے جس چیز کا ذکر کریں ہر چیز مہنگی نظر آرہی ہے پیاز لیموں بیسن مشروبات کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں ہل تو پھل سبزیاں بھی لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں بازاروں میں آنے والے خریدار حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں سوال کر رہے ہیں کہ نیا پاکستان پرانے پاکستان سے بھی مہنگا ہے ۔


دکانداروں سے بات کریں تو وہ کہتے ہیں کہ پٹرول بڑھ گیا ہے ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہیں ٹرانسپورٹر کرائے بڑھا چکے ہیں جو بھی چیز منگواتے ہیں اس کی لاگت میں اضافہ ہوچکا ہے پیچھے سے مال مہنگا آرہا ہے منڈیوں میں سامان مہنگا مل رہا ہے ۔ہم کیا کریں اپنا مارجن نہیں رکھیں گے تو ہم کیا کھائیں گے اور ہم اپنے بچوں کو کیا کھلائیں گے ۔کاروبار کرنا بھی آسان نہیں رہا ۔
شہری حکومت کے وزیروں مشیروں سے ناراض ہیں کہ وہ بڑے بڑے دفتروں اور ایسی کاروں میں بیٹھے گول گھوم پھر رہے ہیں اور عوام مشکل میں ہیں حکومت نے این رمضان سے پہلے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا اضافہ کردیا ہے جس کا اثر کھانے پینے کی ہر شے پر آرہا ہے ۔چیری وغیرہ نا ہے کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ رمضان کے ایک عشرے تک روک لیتے تاکہ شیئر مارکیٹ میں آ جاتی اور سستے داموں مل جاتی لوگ خریداری کر لیتے اب تو دکانداروں اور بازار والوں کو بہانہ مل گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکدم بڑھ گئی ہیں لہذا انہوں نے ہر چائے کی قیمت بڑھا دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں