مریم نواز نے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو سیاسی معاملات میں مداخلت سے روک دیا

پاکستان مسلم لیگ نون کی نئی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادی مریم نواز شریف نے اپنے چچا شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کو پارٹی کے سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے سے روک دیا ہے اور اپنے والد کا نام لے کر کسی بھی شخصیت سے ملنے اور سیاسی مفاہمت کی بات کرنے سے باز رہنے کی وارننگ دے دی ہے ۔شریف خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے اپنے شوہر کی مرضی اور اجازت سے بعض اہم اور طاقتور شخصیات سے ملاقاتیں اور رابطے کر کے شریف خاندان کے لیے سیاسی مفاہمت کی بات کی تھی اور یہ تاثر دیا تھا کہ شریف خاندان ڈیل کرنے کے لئے تیار ہے تہمینہ درانی کی ان کوششوں کے نتیجے میں ہی شہبازشریف کی حد تک شریف خاندان کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا تھا اور شہباز شریف نہ صرف جیل سے باہر آئے بلکہ لندن بھی پہنچ گئے وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کے مطابق عمران خان سے بھی کچھ مشترکہ دوستوں نے رابطہ کیا تھا اور پیغامات بھیجے تھے جن کا ریکارڈ عمران خان کے پاس موجود ہے اسی بنیاد پر عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ این آر او مانگا جا رہا ہے لیکن میں این آر او نہیں دوں گا ۔عمران خان سے اس حوالے سے جو رابطے کیے جارہے تھے ان کے پیچھے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے مشترکہ دوست تھے ۔


جب مریم نواز کو ساری صورتحال کا علم ہوا تو انہوں نے تہمینہ درانی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں اور رابطوں کا ویٹو کردیا اور مخالفت میں سخت موقف اختیار کرتے ہوئے اپنے والد کی رضامندی حاصل کرلی تہمینہ درانی کو پارٹی کے سیاسی معاملات اور شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی کردار ادا کرنے سے روکا جائے پارٹی کے مستقبل اور شریف خاندان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلے ہونگے وہ نواز شریف کی منظوری اور ان کی اجازت سے ہی ہونگے نواز شریف نے اپنی صاحبزادی مریم نواز کی بات مان لی اور ان کو اجازت دے دی اور اب مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدر بھی بنا دیا گیا ہے اور شہباز شریف نے نواز شریف کے مشورے پر مریم نواز کو نائب صدر بنانے کا اعلان کیا ہے پارٹی کے تمام سیاسی معاملات میں اب مریم نواز کی رائے کو اہمیت حاصل ہو گی پسے پردہ سیاسی رابطوں اور سیاسی مفاہمت کے لیے کی جانے والی تہمینہ درانی کی کوششوں کو اب مکمل بریک لگا دی گئی ہے ۔



اپنا تبصرہ بھیجیں